حدیث نمبر: 28689
٢٨٦٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن طاوس عن أبيه قال: قضى رسول اللَّه ﷺ (في السن) (١) بخمس من الإبل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاؤس اپنے والد کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دانت میں پانچ اونٹوں کا فیصلہ کیا۔
حدیث نمبر: 28690
٢٨٦٩٠ - (قال) (١): وقال أبي: يفضل بعضها على بعض بما يرى أهل الرأي والمشورة.
حدیث نمبر: 28691
٢٨٦٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا سعيد بن أبي عروبة عن مطر عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن رسول اللَّه ﷺ قال: "في الأسنان خمس خمس" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دانتوں میں پانچ پانچ اونٹ ہیں۔
حدیث نمبر: 28692
٢٨٦٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حسين المعلم عن ⦗٦٢⦘ عمرو ابن شعيب عن أبيه عن جده عن النبي ﷺ قال: "في السن خمس (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دانت میں پانچ اونٹ ہیں۔
حدیث نمبر: 28693
٢٨٦٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن (عمر) (٢) بن عبد العزيز قال: في السن خمس من الإبل، أو عدل ذلك من الذهب أو الورق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز کا ارشاد ہے کہ دانت میں پانچ اونٹ یا اس کے برابر سونا یا چاندی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28694
٢٨٦٩٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن أنس عن داود بن حصين عن أبي غطفان المري عن ابن عباس قال: الأسنان سواء، اعتبرها بالأصابع] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے کہ سارے دانت دیت میں برابر ہیں ان کو انگلیوں پر ہی قیاس کرلو۔
حدیث نمبر: 28695
٢٨٦٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن سلمة بن كهيل عن شريح قال: الأسنان سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح نے فرمایا کہ تمام دانت برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 28696
٢٨٦٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم عن شريح قال: أتاني عروة البارقي من عند عمر: أن الأصابع والأسنان (في الدية) (١) سواء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح کا ارشاد ہے کہ میرے پاس عروۃ البارقی عمر سے یہ پیغام لائے کہ دانت اور انگلیاں دیت میں برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 28697
٢٨٦٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه قال: الأسنان سواء، وقال: (إن) (١) كان للثنية جمال فإن (للضرس) (٢) (٣) منفعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام اپنے والد کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ تمام دانت برابر ہیں اور فرمایا کہ ان سامنے والے دانتوں کو حسن کی وجہ سے فضیلت ہے تو ڈاڑھوں کو نفع رسانی کی وجہ سے فضیلت ہے۔
حدیث نمبر: 28698
٢٨٦٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن هشام عن أبيه قال: هي سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ یہ تمام دیت میں برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 28699
٢٨٦٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن إبراهيم قال: (هي) (١) في الدية سواء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ یہ دیت میں برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 28700
٢٨٧٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص وأبو معاوية عن عاصم عن الشعبي قال: أشهد على شريح ومسروق (أنهما) (١) جعلا الأصابع والأسنان في الدية سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کا ارشاد ہے کہ میں شریح اور مسروق کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے انگلیوں اور دانتوں کو دیت میں برابر رکھا ہے۔
حدیث نمبر: 28701
٢٨٧٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة (١) قال: في السن خمس من الإبل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم بن ضمرۃ نے فرمایا کہ دانت میں اونٹ ہیں۔
حدیث نمبر: 28702
٢٨٧٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى قال: حدثنا عكرمة ابن خالد عن رجل من آل عمر قضى رسول اللَّه ﷺ في السن (خمس) (١) من الإبل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ بن خالد اٰل عمر کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دانت میں پانچ اونٹوں کا فیصلہ فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 28703
٢٨٧٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا محمد بن (بكر عن ابن) (١) جريج قال: أخبرني سليمان بن موسى أن في كتاب عمر بن عبد العزيز إلى أمراء الأجناد: وفي الأسنان خمس من الإبل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ مجھ کو سلمان بن موسیٰ نے بتایا ہے کہ عمر بن عبدالعزیز کے امرا اجناد کی طرف بھیجے ہوئے خط میں ہے کہ دانتوں میں پانچ اونٹ ہیں۔
حدیث نمبر: 28704
٢٨٧٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن (الشعبي) (١) عن عبد اللَّه قال: في السن خمس من الإبل أخماسًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ کا ارشاد ہے کہ دانت میں پانچ اونٹ پانچ حصوں میں ہوں گے۔
حدیث نمبر: 28705
٢٨٧٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أشعث (عن الشعبي عن مسروق) (١) عن عبد اللَّه قال: (في) (٢) الأسنان سواء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ نے فرمایا ہے کہ تمام دانت برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 28706
٢٨٧٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن قال: في الأسنان خمس خمس.
مولانا محمد اویس سرور
حسن کا ارشاد ہے کہ دانتوں میں پانچ پانچ اونٹ دیت ہیں۔