حدیث نمبر: 28648
٢٨٦٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال (١): حدثنا ابن أبي ليلى عن ⦗٥٢⦘ عكرمة بن خالد عن رجل من آل عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "في اللسان: الدية كاملة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
اٰل عمر کے ایک آدمی سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ زبان میں کامل دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28649
٢٨٦٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن (الزهري) (١) رفعه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "في اللسان إذا استؤصل الدية كاملة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد مروی ہے کہ زبان کو جب جڑ سے اکھاڑ دیا جائے تو اس میں دیت کاملہ ہے۔
حدیث نمبر: 28650
٢٨٦٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن مكحول رفعه مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول سے بھی مرفوعاً اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 28651
٢٨٦٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: في اللسان الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ زبان میں دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28652
٢٨٦٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن فضيل عن أشعث عن الشعبي عن عبد اللَّه: في اللسان إذا استؤصل الدية أخماسًا، فما نقص فبالحساب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ سے مروی ہے کہ زبان جب جڑ سے اکھاڑ لی جائے تو دیت پانچ حصوں میں ہوگی، اور جو اس سے کم ہو (یعنی جڑ سے نہ اکھڑی ہو) تو اس میں اس کے حساب سے دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28653
٢٨٦٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: في اللسان الدية كاملة، وما أصيب من اللسان فبلغ أن يمنع الكلام ففيه الدية كاملة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا ہے کہ زبان میں دیت کا ملہ ہے اور جب زبان کا زخم اتنا بڑھ جائے کہ بات نہ ہوسکے تو اس میں بھی کامل دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28654
٢٨٦٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: في (عكدة) (٢) اللسان.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ زبان کی جڑ میں (دیت کاملہ ہے)
حدیث نمبر: 28655
٢٨٦٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن يونس عن الحسن مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 28656
٢٨٦٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عمر بن عامر عن مكحول عن زيد بن ثابت قال: (قال) (١): في اللسان إذا (أنشق) (٢) ثم التأم عشرون بعيرًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت نے فرمایا ہے کہ زبان جب چر جائے پھر اس کا زخم بھر جائے تو بیس اونٹ ہیں۔
حدیث نمبر: 28657
٢٨٦٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: اللسان يقطع كله؟ قال: الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے سوال کیا کہ زبان ساری کاٹی جائے تو ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28658
٢٨٦٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب قال: قضى أبو بكر الصديق في اللسان إذا قطع بالدية إذا (أوعب) (١) من أصله، وإذا (قطع) (٢) (أسلته) (٣) فتكلم صاحبه ففيه نصف الدية (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب کا ارشاد ہے کہ حضرت ابوبکر نے زبان جب جڑ سے کٹ جائے تو دیت کاملہ کا اور اگر کٹ جائے اور صاحب لسان بات کرسکے تو آدھی دیت کا فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 28659
٢٨٦٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال سليمان بن موسى في كتاب عمر بن عبد العزيز: (١) ما قطع من اللسان فبلغ أن يمنع (من) (٢) الكلام (كله) (٣) ففيه الدية، وما نقص دون ذلك فبحسابه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریج نے فرمایا کہ سلیمان بن موسیٰ کا ارشاد ہے کہ عمر بن عبدالعزیز کی کتاب میں ہے کہ جو زبان اتنی کٹ جائے کہ بات کرنے سے عاجز ہو تو اس میں پوری دیت ہے اور جو اس سے کم کٹی ہو تو آدھی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28660
٢٨٦٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عبد العزيز (بن عمر) (١) أن في كتاب لعمر بن عبد العزيز عن عمر بن الخطاب: في اللسان إذا استؤصل: الدية كاملة، وما أصيب من اللسان فبلغ أن يمنع الكلام ففيه الدية (كاملة) (٢)، (وفي لسان المرأة: الدية كاملة، وما أصيب من لسانها فبلغ أن يمنع الكلام ففيه الدية كاملة) (٣)، وما كان دون ذلك فبحسابه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ مجھ کو عبدالعزیز بن عمر نے یہ بات بتائی کہ عمر بن عبدالعزیز کی کتاب میں لکھا ہے کہ عمر سے مروی ہے کہ زبان جب جڑ سے نکل جائے تو اس میں پوری دیت ہے اور زبان کا جو زخم بڑھ جائے کہ بات کرنے سے مانع ہو تو اس میں بھی کامل دیت ہے اور عورت کی زبان میں بھی دیت کاملہ ہے اور عورت کی زبان کا جو زخم بڑھ جائے اور بات کرنے سے مانع ہو تو اس میں بھی دیت کاملہ ہے اور زخم اس سے کم درجہ کا ہو تو اس میں اس کے حساب سے دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28661
٢٨٦٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي نجيح عن عاصم عن علي قال: في اللسان الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ زبان میں دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28662
٢٨٦٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سلام عن مغيرة عن إبراهيم قال: (فيه) (١) الدية.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ زبان میں دیت ہے۔