حدیث نمبر: 28636
٢٨٦٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن مكحول عن (زيد) (١) في الشفة السفلى ثلثا الدية؛ لأنها تحبس الطعام والشراب، وفي العليا ثلث الدية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید سے مروی ہے کہ نچلے ہونٹ میں دو تہائی دیت ہے کیونکہ وہ کھانے اور پانی کو روک کر رکھتا ہے، اور اوپر والے ہونٹ میں تہائی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28637
٢٨٦٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب في السفلى ثلثا الدية، [وفي العليا ثلث (الدية) (١)] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ نچلے ہونٹ میں دو تہائی اور اوپر والے میں ایک تہائی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28638
٢٨٦٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق (أنه) (١) قال: في الشفتين الدية، (في السفلى ثلثا الدية) (٢)، وفي العليا ثلث الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن اسحق کا ارشاد ہے کہ دونوں ہونٹوں میں دیت ہے نچلے میں دو تہائی اور اوپر والے میں ایک تہائی ۔
حدیث نمبر: 28639
٢٨٦٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: في الشفتين الدية، وفي (إحداهما) (١) نصف الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ دونوں ہونٹوں میں دیت ہے اور ان میں سے ایک میں آدھی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28640
٢٨٦٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حجاج عن الحكم عن شريح: في الشفتين الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح سے روایت ہے کہ دونوں ہونٹوں میں پوری دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28641
٢٨٦٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن زكريا عن عامر قال: في الشفتين الدية، وفي كل واحدة منهما نصف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر کا ارشاد ہے کہ دونوں ہونٹوں میں کامل دیت ہے اور ان میں سے ایک میں آدھی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28642
٢٨٦٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كان يقال: ما كان من اثنين في الإنسان ففيهما الدية، وفي كل (واحد) (١) منهما نصف الدية، وما كان من واحد ففيه الدية.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہا جاتا تھا کہ انسان کے جوڑے جوڑے والے اعضاء میں کامل دیت ہے، اور ان میں سے ایک میں آدھی دیت ہے اور جو اعضاء اکیلے اکیلے ہیں ان میں دیت کاملہ ہے۔
حدیث نمبر: 28643
٢٨٦٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب قال: قضى أبو بكر في الشفتين بالدية: مائة من الإبل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعبّ نے فرمایا کہ ابوبکر نے دونوں ہونٹوں کے بدلہ میں سو انٹوں کا فیصلہ کیا۔
حدیث نمبر: 28644
٢٨٦٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: (الشفتان) (١) ما فيهما؟ قال: خمسون خمسون من الإبل في كل واحدة، قلت: (يفضل بينهما؟) (٢) قال: السفلى تفضل، زعموا، قلت: بكم؟ قال: (لا) (٣) أدري.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا کہنا ہے کہ میں نے عطاء سے پوچھا کہ ہونٹوں میں کتنی دیت ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ پچاس پچاس اونٹ ہر ہونٹ کے بدلہ میں، میں نے پوچھا کہ ان میں سے کونسا افضل ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ لوگوں کا خیال ہے نچلا افضل ہے میں نے سوال کیا کہ وہ کتنا افضل ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھ کو معلوم نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 28645
٢٨٦٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: (أخبرني) (١) ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: في الشفتين خمسون خمسون، وتفضل السفلى على العليا من الرجل والمرأة بالتغليظ، ولا تفضل بالزيادة في عدد، ولكن الخمسين فيها (تغليظ) (٢) في أسنان الإبل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد نے فرمایا کہ دونوں ہونٹوں میں پچاس پچاس اونٹ ہیں اور مرد اور عورت کے نچلے ہونٹ کو دیت مغلظہ کی صورت میں فوقیت دی جائے گی لیکن عدد میں زیادتی کے ذریعہ فوقیت نہیں جائے گی، اور نچلے ہونٹ میں تغلیظ اونٹوں کی عمروں کی صورت میں ہوگی۔
حدیث نمبر: 28646
٢٨٦٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا صفوان بن عيسى عن معمر عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: الشفتان سواء: النصف والنصف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد کا ارشاد ہے کہ دونوں ہونٹ برابر ہیں ان میں آدھی آدھی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28647
٢٨٦٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن الشعبي قال: في الشفتين الدية: في السفلى الثلثان، وفي العليا الثلث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کا ارشاد ہے کہ دونوں ہونٹوں میں دیت ہے نچلے میں دو تہائی اور اوپروالے میں ایک تہائی۔