کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: بینائی متاثر ہونے کی دیت
حدیث نمبر: 28632
٢٨٦٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام (عن) (١) عمر بن عامر عن قتادة عن سعيد بن المسيب أن رجلًا أصاب عين رجل فذهب بعض بصره وبقي بعض، فرفع ذلك إلى علي فأمر بعينه الصحيحة فعصبت، وأمر رجلًا (ببيضة) (٢) فانطلق بها وهو ينظر حتى (انتهى) (٣) بصره، ثم (خط) (٤) (عند) (٥) ذلك (عليها) (٦) قال: ثم نظر في ذلك فوجده سواء، فقال: (أعطوه) (٧) بقدر ما نقص من بصره من مال الآخر (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعیدبن مسیب سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے کی آنکھ کو زخمی کردیا، اس کی بینائی کا کچھ حصہ ختم ہوگیا۔ یہ مقدمہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا آپ اس کی ایک آنکھ کو باندھنے کا حکم دیا اور ایک کو انڈا لے کر چلنے کا حکم دیا اور آدمی دیکھتا رہا یہاں تک کہ اس کی نظر ختم ہوگئی پھر اس جگہ ایک نشان گاڑ دیا سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ پھر اس آدمی نے دوسری آنکھ میں سے دیکھا تو انہوں نے اس کو درست پایا تو علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس کو دوسرے کے حال سے نظر میں نقصان کے بقدر حصہ دے دو ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28632
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عمر بن عامر صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28632، ترقيم محمد عوامة 27455)
حدیث نمبر: 28633
٢٨٦٣٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن في رجل فقأ عين رجل وهو يبصر بها، قال: يغرم بقدر ما نقص منها] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے ایسے شخص کے بارے میں کہ جس نے دوسرے کی آنکھ کو پھوڑ دیا ہو ارشاد منقول ہے کہ جتنا نظر میں نقصان ہوا ہے اس کے بقدر تاوان لازم کیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28633
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28633، ترقيم محمد عوامة 27456)
حدیث نمبر: 28634
٢٨٦٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء: في العين خمسون، قال (١): فذهب بعض بصرها وبقي بعض، (٢) قال: بحساب ما ذهب، قال: يمسك على الصحيحة (ثم ينظر) (٣) بالأخرى، ثم يمسك ⦗٤٩⦘ على الأخرى فينظر بالصحيحة فيحسب ما ذهب منها، قلت: ضعفت (عينه) (٤) من كبر فأصيبت، قال: نذرها (وافيًا) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ عطاء نے فرمایا کہ آنکھ میں پچاس اونٹ ہیں اور فرمایا کہ کچھ نظر چلی جائے اور کچھ باقی ہو تو جتنی چلی گئی اس کے حساب سے دیت ہوگی پھر فرمایا کہ صحیح آنکھ کو باندھ کر دوسری سے دیکھے گا پھر دوسری کو باندھ کر صحیح سے دیکھے گا اور جس قدر نظر کم ہوچکی ہے اس کے حساب سے دیت ہوگی میں نے پوچھا کہ اگر آنکھ بڑھاپے کی وجہ سے کمزور ہوچکی ہو اور اس کو کوئی زخم آجائے ؟ تو جواب دیا کہ اس کی دیت کامل ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28634
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28634، ترقيم محمد عوامة 27457)
حدیث نمبر: 28635
٢٨٦٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن (حسن) (١) عن بيان عن الشعبي قال: ذكر قول علي في الذي أصيبت عينه حيث أراه البيضة فقال: الشعبي إنه إن شاء زاد في عينه (٢) التي يبصر بها، فقال: إنه يبصر بها أكثر مما يبصر بها، وإن شاء نقص من عينه التي أصيبت، فقال: إنه لا يبصر بها، وهو (يبصر) (٣) بها، ولكن أمثل من ذلك أن ينظر طبيب ما (يرى) (٤) فينظر (ما) (٥) نقص منها (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کا ارشاد ہے کہ جس شخص کی آنکھ زخمی ہوجائے اس کے بارے میں علی رضی اللہ عنہ کا قول مذکور ہے کہ انہوں نے اس کو انڈہ دکھایا، شعبی نے سوال کیا کہ اگر وہ اپنی بینائی والی آنکھ سے دیکھنے میں زیادتی کرے تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اس سے جتنا دیکھ سکتا ہے دیکھے میں نے سوال کیا کہ اگر زخم خوردہ آنکھ سے دیکھنے میں کمی کرے تو انہوں نے جواب دیا کہ جتنا دیکھ سکتا ہے اتنا ہی نہ دیکھے بلکہ بہتر ہے کہ جتنا آسانی سے دیکھ سکتا ہو دیکھے پھر نقصان کو دیکھ لیا جائے گا (اندازہ لگا لیا جائے گا)
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28635
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28635، ترقيم محمد عوامة 27458)