حدیث نمبر: 28630
٢٨٦٣٠ - حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن مكحول عن زيد في الصعر الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید سے مروی ہے کہ گردن یا چہرے کے کسی ایک جڑے کی جانب ٹیڑھے پن میں دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28631
٢٨٦٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عبد العزيز بن عمر أن أمراء الأجناد اجتمعوا لعمر بن عبد العزيز في الصعر إذا لم يلتفت الرجل إلا ما انحرف (١) خمسون دينارًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج نے فرمایا کہ مجھ کو عبدالعزیز بن عمر نے یہ خبر دی ہے کہامرائے اجناد نے عمر بن عبدالعزیز کے لیے اتفاق کیا ہے اس بات میں کہ جب ٹیڑھا پن ایسا ہو کہ آدمی دوسری جانب جس طرف سے چہرہ مڑ چکا ہے توجہ نہ کرسکے تو پچاس دینار ہیں۔