حدیث نمبر: 28626
٢٨٦٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن محمد بن إسحاق عمن سمع القاسم بن محمد وسئل عن رجل ضرب (حنجرة) (١) رجل فذهب صوته، فقال: فيها الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن اسحاق ایسے شخص سے روایت کرتے ہیں کہ جس نے قاسم بن محمد سے سنا جبکہ ان سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے کسی دوسرے آدمی کے نرخرہ پر ضرب لگائی تھی جس سے اس کی آواز ختم ہوچکی تھی تو انہوں نے جواب دیا کہ اس میں دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28627
٢٨٦٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن مكحول عن زيد قال: إذا ضرب الرجل (فحدب) (١) أو (غن) (٢) أو بح (٣) ففي كل واحد الدية (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید نے فرمایا کہ آدمی کو مارا گیا پھر وہ کھڑا ہوگیا یا آواز میں بھنبھناہٹ پیدا ہوگئی یا اس کا گلا بیٹھ گیا تو اس میں سے ہر ایک میں دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28628
٢٨٦٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عبد العزيز ابن عمر أن أمراء الأجناد اجتمعوا لعمر بن عبد العزيز في الحنجرة إذا انكسرت فانقطع الصوت من الرجل الدية كاملة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالعزیز بن عمر سے مروی ہے کہ امرائے اجناد نے عمر بن عبدالعزیز کے واسطے نرخرہ میں جب وہ ٹوٹ جائے اور آواز ختم ہوجائے ، دیت کا ملہ پر اتفاق کیا ہے۔
حدیث نمبر: 28629
٢٨٦٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن إذا ذهب كلامه فالدية.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے مروی ہے کہ جب کلام پر قادر نہ رہے تو دیت ہے۔