حدیث نمبر: 28610
٢٨٦١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عبد العزيز ابن عمر أن عمر بن عبد العزيز كتب إلى أمراء الأجناد إن يكتبوا إليه (بعلم) (١) (علمائهم) (٢)، فكان مما اجتمع عليه أمراء الأجناد: (و) (٣) إن مرط الشارب (ففيه) (٤) ⦗٤٣⦘ ستون دينارًا، وإن (مرطا) (٥) جميعًا ففيهما مائة وعشرون دينارًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالعزیز بن عمر سے مروی ہے کہ عمر بن عبدالعزیز نے امرائے اجناد کی جانب خط لکھا کہ میری طرف اپنے علماء کی رائے بھیجیں، پس جس چیز پر علماء اجناد کا اتفاق تھا وہ یہ تھی کہ اگر ایک مونچھ کو نوچاجائے تو اس میں ساٹھ دینار ہیں اور اگر دونوں اکٹھی نوچ دی گئیں تو ایک سو بیس ” ١٢٠ “ دینار ہیں۔