حدیث نمبر: 28601
٢٨٦٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن مكحول ⦗٤١⦘ عن زيد قال: في (الشفر) (١) الأعلى نصف الدية، وفي (الشفر) (٢) الأسفل ثلث الدية (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید کا ارشاد ہے کہ اوپر کی پلک میں آ دھی اور نیچے کی پلک میں تہائی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28602
٢٨٦٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن بيان أبي (بشر) (١) عن الشعبي قال: كانوا لا (يوقتون) (٢) في الأشفار شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت شعبی نے فرمایا کہ وہ پلکوں کے اکھاڑنے میں کوئی چیز لازم نہیں کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 28603
٢٨٦٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: في الأشفار الدية، وفي كل واحد منهما ربع الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حسن کا ارشاد ہے کہ پلکوں میں دیت کامل ہے اور ہر ایک پلک کے بدلہ میں چوتھائی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28604
٢٨٦٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن صاعد عن الشعبي قال: في كل شفر ربع الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کا ارشاد ہے کہ ہر پلک کے بدلہ دیت کا چوتھائی حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 28605
٢٨٦٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن شعبة عن عبد اللَّه بن شبرمة قال: كان إبراهيم يقول: في الأشفار حكم ذوي عدل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن شبرمہ نے فرمایا ہے کہ ابراہیم کہا کرتے تھے کہ پلک اکھاڑنے میں دو عادل آدمیوں کا فیصلہ معتبر ہوگا۔
حدیث نمبر: 28606
٢٨٦٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عبد العزيز بن عمر أن عمر بن عبد العزيز كتب إلى أمراء الأجناد: في (شفر) (١) العين الأعلى إذا نتف نصف الدية، وفي الشفر الأسفل ثلث دية العين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ مجھے عبدالعزیز بن عمر نے بتایا ہے کہ عمر بن عبدالعزیز نے امرائے اجناد کو خط لکھا کہ اوپر والی آنکھ کی پلک اکھاڑنے پر آدھی اور نیچے والی پلک اکھاڑنے پر آنکھ کی تہائی دیت لازم ہے۔