کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ناک توڑنے کی دیت
حدیث نمبر: 28580
٢٨٥٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن سعيد بن مسروق عن الشعبي سئل عن رجل كَسَر [أنف رجل فبرئ على عثم (١) قال: فيه حكم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبیے مروی ہے کہ کسی ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ جس نے ایک دوسرے آدمی کی ناک توڑدی پھر ٹیڑھی جڑی تو انہوں نے جواب دیا کہ اس میں فیصلہ ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28580
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28580، ترقيم محمد عوامة 27403)
حدیث نمبر: 28581
٢٨٥٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عثمان بن أبي سليمان أن مملوكًا لجبير بن أبي سليمان كسر] (١) إحدى قصبتي أنف مولى لعطاء بن بخت وأن ابن سراقة سأل عمر بن عبد العزيز عن ذلك فقال (عمر) (٢): وجدنا في كتاب لعمر بن الخطاب: أيما عظم كسر ثم جبر كما كان (ففيه) (٣) حقتان، فراجع ابن سراقة (عمر) (٤) فقال: إنما كسرت إحدى القصبتين، فأبى عمر إلا أن يجعل فيها الحقتين وافيتين (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ مجھ کو عثمان بن ابی سلیمان نے یہ بات بتائی ہے کہ جبیر بن سلیمان کے ایک غلام نے عطاء بن بخت کے ایک غلام کی ناک کی ایک ہڈی توڑ دی، اور ابن سراقہ نے عمر بن عبدالعزیز سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے عمر بن خطاب کی کتاب میں دیکھا ہے کہ کوئی بھی ہڈی جب ٹوٹ کر دوبارہ اسی طرح جڑ جائے تو اس میں تو چوتھے سال والی اونٹنیاں دینی ہوں گی، پھر ابن سراقہ دوبارہ گویا ہوئے کہ اس کی تو ناک کی دو ہڈیوں میں سے ایک ہی ٹوٹی ہے، لیکن عمر بن عبدالعزیز نے پھر بھی اس مں ہ دو کامل اونٹنیاں جو چوتھے سال میں چل رہی ہوں کا ہی فیصلہ فرمایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 28581
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28581، ترقيم محمد عوامة 27404)