حدیث نمبر: 28575
٢٨٥٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد عن حجاج عن مكحول عن زيد ابن (ثابت) (١) قال: في الأرنبة: ثلث (دية) (٢) الأنف، و (في) (٣) الوترة ثلث دية الأنف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن اسلم کا ارشاد ہے کہ ناک کے بانسے میں اور دونوں نتھنوں کے درمیان والے پردے میں ناک کی دیت کا تیسرا حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 28576
٢٨٥٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج وعمر بن عامر عن مكحول (عن) (١) زيد بن ثابت قال: في (الخرمات) (٢) الثلاث في الأنف: (الدية) (٣)، وفي كل واحدة ثلث الدية (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت کا ارشاد ہے کہ ناک کے تینوں پردوں میں دیت ہے اور ایک میں دیت کا تیسرا حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 28577
٢٨٥٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: في الروثة ثلث الدية، وإن أصيب من الروثة الأرنبة أو غيرها ما لم يبلغ العظم فبحساب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد کا ارشاد ہے کہ ناک کی چونچ کے کٹنے میں دیت کا تیسرا حصہ ہے اور اگر چونچ سے بانسہ کو یا کسی اور حصہ کو بھی زخم پہنچ گیا تو جب تک ہڈی تک زخم نہ پہنچ جائے تو اس وقت تک اس کے حساب سے دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28578
٢٨٥٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: في الأنف جائفة؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے پوچھا کہ کیا ناک کے اندرونی زخم کا بھی اعتبار ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں ہے۔
حدیث نمبر: 28579
٢٨٥٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابن أبي نجيح عن مجاهد أنه كان يقول: في جائفة الأنف ثلث الدية، فإن (أنفذ) (١) (فالثلثان) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے منقول ہے کہ وہ ناک کے اندرونی زخم کے بارے میں دیت کے تیسرے حصے کا کہا کرتے تھے۔ پھر اگر وہ بڑھ جائے تو دو تہائی کا کہا کرتے تھے۔