حدیث نمبر: 28563
٢٨٥٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) ابن أبي ليلى عن عكرمة بن خالد عن رجل من آل عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "في الأنف إذا استؤصل (مارنه) (٢) الدية" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
اٰل عمر کے کسی آدمی سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ناک کی نرم ہڈی جب ٹوٹ جائے تو اس میں دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28564
٢٨٥٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: في الأنف الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ ناک میں دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28565
٢٨٥٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص (بن) (١) غياث عن (أشعث) (٢) عن علي قال: في الأنف الدية، وما قطع من الأنف فبحساب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ ناک میں دیت ہے اور جو ناک کاٹ دی گئی ہو تو پھر اس کے حساب سے دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28566
٢٨٥٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن محمد بن عمارة عن أبي بكر ابن عصرو بن (حزم) (١) قال: (كان) (٢) في كتاب رسول اللَّه ﷺ لعمرو بن حزم: "في الأنف إذا استوعب (مارنه) (٣) الدية" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن عمرو بن حزم کا ارشاد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کتاب میں جو حضرت عمرو بن حزم کو لکھی ارشاد تھا کہ جس ناک کا نرم حصہ کاٹا جا چکا ہو تو اس میں دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28567
٢٨٥٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: في الأنف الدية، وما نقص من الأنف فبحسابه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا کہ ناک میں دیت ہے اور جو جنایت ناک سے کم درجہ کی ہو تو اس کے حساب سے اس کی دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28568
٢٨٥٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال (١): الأنف والأذن بمنزلة السن، ما نقص منه فبحساب.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ نا ک اور کان بمنزلہ دانت کے ہیں جو جنایت اس سے کم ہو تو اس کے حساب سے دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28569
٢٨٥٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن فضيل عن أشعث عن (الشعبي) (١) عن ⦗٣٤⦘ عبد اللَّه: في الأنف إذا أوعب جدعه أو قطع المارن الدية أخماسًا، فما نقص منه فبالحساب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ سے مروی ہے کہ جب ناک کو جڑ سے کاٹ دیا جائے یا اس کا نرم حصہ کاٹ دیا جائے تو دیت (کاملہ) پانچ حصوں میں ہوگی اور جو جنایت اس سے کم درجہ کی ہو تو اس کے حساب سے دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28570
٢٨٥٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابن أبي نجيح (عن مجاهد) (١) قال: في (الروثة) (٢) (٣) ثلث الدية، فإذا بلغ المارن العظم فالدية وافية، فإن أصيب من الروثة (الأرنبة) (٤) أو (غيرها) (٥) ما لم يبلغ العظم فبحساب الروثة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد نے فرمایا کہ ناک کی چونچ کے کٹنے میں دیت کا تیسرا حصہ ہے پھر اگر زخم نرم ہڈی تک پہنچ جائے تو دیت کامل ہوگی اور اگر ناک کی چونچ کی وجہ سے بانسے یا کسی اور ناک کے حصہ کو کوئی تکلیف آئی تو جب تک وہ ہڈی تک نہ پہنچ جائے اس میں چونچ کے حساب سے ہی دیت لازم ہوگی۔
حدیث نمبر: 28571
٢٨٥٧١ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال سليمان بن موسى: كتب عمر بن عبد العزيز إلى أمراء الأجناد: في الأنف إذا (أوعب) (٢) جدعه الدية كاملة، فما أصيب من الأنف (فبحساب) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ سلیمان بن موسیٰ نے فرمایا کہ عمر بن عبدالعزیز نے امرائے اجناد کی جانب حکم جاری کیا کہ ناک جب جڑ سے کاٹ دی جائے تو اس کے حساب سے دیت ہوگی۔
حدیث نمبر: 28572
٢٨٥٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: في العرنين الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر کا ارشاد ہے کہ ناک کی اوپر کی جانب کی ہڈی (جہاں ابرو اکھٹی ہوتی ہیں) میں دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28573
٢٨٥٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (سلام) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: في المارن الدية.
مولانا محمد اویس سرور
ناک کے بانسے میں دیت ہے۔
حدیث نمبر: 28574
٢٨٥٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن عبيدة عن إبراهيم عن (عمر) (١) قال: في الأنف الدية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر کا ارشاد ہے کہ ناک میں دیت ہے۔