حدیث نمبر: 28465
٢٨٤٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن علقمة والأسود عن عبد اللَّه قال: شبه العمد أرباعًا: خمس وعشرون حقة، وخمس وعشرون جذعة، وخمس وعشرون بنات مخاض، وخمس وعشرون بنات لبون (١).
مولانا محمد اویس سرور
عبداللہ نے فرمایا کہ قتل شبہ عمد کی دیت کے چار حصص کیے جائیں گے، پچیس چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور پچیس پانچویں سال میں چلنے والی اور پچیس دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں۔
حدیث نمبر: 28466
٢٨٤٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) ابن أبي خالد عن عامر قال: كان ابن مسعود يقول في شبه العمد أرباعًا: خمس وعشرون (جذعة، وخمس وعشرون حقة) (٢)، وخمس وعشرون بنات لبون، وخمس وعشرون بنات مخاض (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابن مسعود فرماتے تھے کہ قتل شبہ عمد میں دیت چار حصوں میں ہوگی۔ پچیس جذعے یعنی پانچویں سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور پچیس چوتھے سال میں چلنے والی، پچیس تیسرے اور پچیس دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں ہوں گی۔
حدیث نمبر: 28467
٢٨٤٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابن أبي نجيح عن مجاهد عن عمر أنه قال: في شبه العمد ثلاثون جذعة، وثلاثون حقة، وأربعون ⦗١٥⦘ ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة (١).
مولانا محمد اویس سرور
عمر نے قتل شبہ عمد کے بارے میں فرمایا کہ تیس پانچویں سال میں چلنے والی، اور تیس چوتھے سال میں چلنے والی، اور چالیس ایسی اونٹنیاں ہوں گی کہ جن کی عمر چھ اور سات سال کے درمیان ہو اور وہ ساری کی ساری بچہ جننے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔
حدیث نمبر: 28468
٢٨٤٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم عن علي قال في شبه العمد: ثلاث وثلاثون حقة، وثلاث وثلاثون جذعة، وأربع وثلاثون ثنية، إلى بازل عامها كلها خلفة (١).
مولانا محمد اویس سرور
علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ قتل شبہ عمد میں تینتیس چوتھے سال والی اونٹنیاں اور تینتیس پانچویں سال والی، اور چونتیس ایسی اونٹیاں کہ جن کی عمر چھ سات سال کے درمیان ہو اور تمام کی تمام بچہ جننے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔
حدیث نمبر: 28469
٢٨٤٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن سعيد ابن المسيب.
مولانا محمد اویس سرور
عثمان اور زید نے فرمایا کہ دیت مغلظہ میں چالیس پانچویں سال میں، اور تیس چوتھے سال میں اور تیس تیسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں دی جائیں گی۔
حدیث نمبر: 28470
٢٨٤٧٠ - (و) (١) عن عبد ربه عن أبي عياض أن عثمان وزيد بن ثابت قالا: في المغلطة: أربعون جذعة خلفة، وثلاثون حقة، وثلاثون بنات لبون (٢).
حدیث نمبر: 28471
٢٨٤٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: كان أبو موسى والمغيرة بن شعبة يقولان: في المغلظة من الدية: ثلاثون حقة، وثلاثون جذعة، (وأربعون) (١) ثنية (إلى) (٢) بازل عامها كلها خلفة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابو موسیٰ اور مغیرہ بن شعبہ فرمایا کرتے تھے کہ دیت مغلظہ میں تین چوتھے سال والی، اور تیس پانچویں سال میں چلنے والی اور چالیس ایسی اونٹنیاں کہ جن کی عمر چھ سے سات سال کے درمیان ہو اور تمام کی تمام بچہ جننے کی صلاحیت رکھتی ہوں دی جائیں گی۔
حدیث نمبر: 28472
٢٨٤٧٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي خالد عن عامر قال: كان زيد بن ثابت يقول في شبه العمد: ثلاثون حقة، وثلاثون جذعة، وأربعون ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ قتل شبہ عمد میں تیس چوتھے سال والی، اور تیس پانچویں سال میں چلنے والی، اور چالیس ایسی اونٹنیاں کہ جن کی عمر چھ اور سات سال کے درمیان ہو اور ان میں سے ہر ایک بانجھ نہ ہو، دی جائیں گی۔ اور علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ شبہ عمد میں تینتیس چوتھے سال والی اور تینتیس پانچویں سال والی اور چونتیس ایسی اونٹنیاں کہ ان کی عمر چھ اور سات سال کے درمیان ہو اور ہر ایک ان میں سے بانجھ نہ ہو، دی جائیں گی۔
حدیث نمبر: 28473
٢٨٤٧٣ - [وكان علي يقول في شبه العمد: ثلاثة وثلاثون حقة وثلاثة وثلاثون جذعة، وأربع وثلاثون ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة] (١) (٢).
حدیث نمبر: 28474
٢٨٤٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن عامر والحسن وابن سيرين وعمرو بن دينار قالوا: شبه العمد (يغلظ) (١) عليهم الدية في أسنان اللإبل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر، حسن، ابن سیرین اور عمرو بن دینار نے فرمایا کہ قتل شبہ عمد میں قاتل اور اس کے رشتہ داروں پر اونٹوں کی عمروں کے صورت میں دیت کو سخت کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 28475
٢٨٤٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: شبه العمد الضربة بالخشبة أو القذفة بالحجر العظيم، والدية ثلاث: ثلث حقات وثلث جذاع وثلث ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لکڑی کے ساتھ مارنا یا کسی بڑے پتھر کو پھینکنا یہ قتل شبہ عمد ہے اور اس کی دیت تین حصوں میں ہوگی، ایک تہائی چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور ایک تہائی پانچویں سال میں چلنے والی، اور ایک تہائی ایسی اونٹنیاں کہ جن کی عمر چھ اور سات سال کے درمیان ہو اور سب کی سب بچہ جننے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔
حدیث نمبر: 28476
٢٨٤٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال عطاء: تغلظ الدية في شبه العمد ولا يقتل به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء نے فرمایا ہے کہ قتل شبہ عمد میں دیت مغلظہ ہوگی اور اس کی وجہ سے قصاص نہیں لیاجائے گا۔
حدیث نمبر: 28477
٢٨٤٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: ما تغليظ الإبل؟ قال: أربعون خلفة، وثلاثون حقة، وثلاثون جذعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج نے فرمایا ہے کہ عطاء سے دریافت کیا کہ دیت کا مغلظہ کیا ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ چالیس قابل حمل اور تیس چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنیاں اور تیس پانچویں سال میں چلنے والی۔
حدیث نمبر: 28478
٢٨٤٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في التغليظ: أربعون خلفة ثنية إلى بازل [عامها كلها خلفة، وثلاثون حقة، وثلاثون بنات مخاض.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے مروی ہے کہ دیت مغلظہ میں چالیس ایسی اونٹنیاں کہ جن کی عمر چھ اور سات سال کے درمیان ہو اور تمام قابل حمل ہوں دی جائیں گی اور تیس چوتھے سال والی، اور تیس دوسرے سال والی دی جائیں گی۔
حدیث نمبر: 28479
٢٨٤٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن عطاء قال: إنما التغليط] (١) في شبه العمد في أسنان الإبل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء نے فرمایا ہے کہ قتل شبہ عمد میں تغلیظ (یعنی سختی) اونٹوں کی عمروں کی صورت میں ہوگی۔