حدیث نمبر: 28455
٢٨٤٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر وأبو معاوية عن حجاج عن زيد بن (جبير) (١) عن (خشف) (٢) عن عبد اللَّه عن النبي ﷺ أنه قال: "دية الخطأ أخماسًا عشرون حقة، وعشرون جذعة، وعشرون بنات لبون، وعشرون (بنو) (٣) ⦗١٢⦘ (لبون) (٤)، وعشرون بنات مخاض" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
عبداللہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد منقول ہے کہ قتل خطا کی دیت پانچ حصوں میں ہوگی۔ بیس حصہ یعنی چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور بیس پانچویں سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور بیس تیسرے میں اور بیس تیسرے سال میں چلنے والے اونٹ، اور بیس دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں۔
حدیث نمبر: 28456
٢٨٤٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي إسحاق عن علقمة بن قيس عن عبد اللَّه أنه قال: في الخطأ أخماسًا: عشرون حقة، وعشرون جذعة، وعشرون بنات مخاض، وعشرون (بنو) (١) مخاض، وعشرون بنات لبون (٢).
مولانا محمد اویس سرور
عبداللہ نے فرمایا کہ قتل خطا میں دیت پانچ حصوں میں ہوگی بیس چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنیاں اور بیس پانچویں اور بیس دوسرے میں چلنے والی اونٹنیاں اور بیس دوسرے سال میں چلنے والے اونٹ، اور بیس تیسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں۔
حدیث نمبر: 28457
٢٨٤٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم عن عبد اللَّه مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم عبداللہ سے اسی طرح روایت کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 28458
٢٨٤٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي (١).
مولانا محمد اویس سرور
علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ قتل خطا میں دیت چار حصوں میں ہوگی۔ پچیس چو تھے سال والی، اور پچیس پانچویں سال والی، اور پچیس تیسرے سال والی اور پچیس دوسرے سال والی۔
حدیث نمبر: 28459
٢٨٤٥٩ - وعن سفيان عن منصور عن إبراهيم عن علي (قال) (١): كان يقول ⦗١٣⦘ في الخطأ أرباعًا: خمس وعشرون حقة، وخمس وعشرون جذعة، وخمس وعشرون (ابنة) (٢) لبون، وخمس وعشرون بنات مخاض (٣).
حدیث نمبر: 28460
٢٨٤٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن عبيدة عن إبراهيم عن عمر وعبد اللَّه أنهما قالا: دية الخطأ أخماسًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
عمر اور عبداللہ نے فرمایا کہ قتل خطا کی دیت پانچ حصوں میں ہوگی۔
حدیث نمبر: 28461
٢٨٤٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن سعيد ابن المسيب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان اور حضرت زید نے فرمایا کہ قتل خطا میں تیس سال میں چلنے والے اونٹ، اور بیس دوسرے میں چلنے والی اونٹنیاں ہیں۔
حدیث نمبر: 28462
٢٨٤٦٢ - (و) (١) عن عبد ربه عن أبي عياض عن عثمان وزيد (أنهما) (٢) قالا في الخطأ: ثلاثون (جذعة) (٣)، وثلاثون بنات لبون، (وعشرون) (٤) (بنو) (٥) لبون، وعشرون (بنت) (٦) مخاض (٧).
حدیث نمبر: 28463
٢٨٤٦٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الحسن بن صالح عن ابن أبي ليلى عن الشعبي عن زيد في دية الخطأ: ثلاثون جذعة وثلاثون حقة، وعشرون بنو ⦗١٤⦘ لبون، وعشرون بنات مخاض] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
زید سے مروی ہے کہ قتل خطا کی دیت میں تیس پانچویں سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور تیس چوتھے سال میں چلنے والی، اور بیس تیسرے سال میں چلنے والے اونٹ، اور بیس دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں ہیں۔
حدیث نمبر: 28464
٢٨٤٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر عن ابن عون عن الحسن قال: دية الخطأ أخماسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے مروی ہے کہ قتل خطا کی دیت پانچ حصوں میں ہوگی۔