حدیث نمبر: 28391
٢٨٣٩١ - حدثنا أبو أسامة عن شعبة قال: حدثتني شميسة قالت: سمعت ⦗٥٣٠⦘ عائشة (و) (١) سئلت عن أدب اليتيم فقالت: (إني) (٢) لأضرب أحدهم حتى (ينبسط) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شمیسہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ ان سے یتیم بچہ کو اد ب سکھانے کے متعلق سوال کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : بیشک میں ان میں سے کسی کو اتنا ماروں گی کہ وہ خوش ہوجائے۔
حدیث نمبر: 28392
٢٨٣٩٢ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن الحسن العرني أن رجلًا قال للنبي ﷺ: مم أضرب يتيمي؟ قال: "اضربه مما كنت ضاريًا منه ولدك" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن عرنی فرماتے ہیں کسی صحابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا : میں یتیم کو کس حد تک مار سکتا ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم اس کو اتنا مارو جتنا تم اپنے بچہ کو مارتے ہو۔
حدیث نمبر: 28393
٢٨٣٩٣ - حدثنا (عفان) (١) قال: حدثنا حماد بن سلمة عن أبي جعفر الخطمي أن أباه سأل سعيد بن المسيب أو قال: أرسل مولى له وأنا معه يسأله: مم يضرب الرجل يتيمه؟ قال: مم يضرب الرجل ولده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر خطمی فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا یا یوں فرمایا : کہ انہوں نے اپنے غلام کو بھیجا اور میں ان کے ساتھ تھا کہ آدمی یتیم کو کس حد تک مار سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : جتنا آدمی اپنے بچہ کو مار سکتا ہے۔ حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں : کہ انہوں نے حضرت محمد بن کعب سے پوچھا : انہوں نے بھی یہی ارشاد فرمایا۔
حدیث نمبر: 28394
٢٨٣٩٤ - قال أبو جعفر: وسأل محمد بن كعب فقال: مثل ذلك.