کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو بچہ آدمی کے پیچھے بھاگ رہا ہو اس حال میں کہ وہ سوار ہو
حدیث نمبر: 28389
٢٨٣٨٩ - حدثنا [الفضل] بن دكين عن حماد بن سلمة عن أبي (المهزم) (١) عن أبي هريرة أنه راى رجلًا يشتد خلفه غلام فقال: احمله فإنه أخوك المسلم، وروحه مثل روحك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو المھزم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے کسی آدمی کو دیکھا جس کے پیچھے ایک لڑکا بھاگ رہا تھا، آپ نے فرمایا؛ اس کو بھی سوار کرلو ۔ بیشک یہ تمہارا مسلمان بھائی ہے اور اس کی روح بھی تمہاری روح کی طرح ہے۔
حدیث نمبر: 28390
٢٨٣٩٠ - حدثنا الفضل بن دكين عن يوسف بن المهاجر قال: رأيت أبا جعفر راكبًا على بغل أو بغلة معه غلام يمشي (جنبتيه) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یوسف بن مہاجر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر کو دیکھا اس حال میں کہ وہ خچر یا خچرنی پر سوار تھے اور ان کے ساتھ ایک بچہ تھا جو ان کے دائیں بائیں جانب چل رہا تھا۔