حدیث نمبر: 28383
٢٨٣٨٣ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: مر رسول اللَّه ﷺ برجل منبطح على بطنه فقال: "إن هذه ضجعة لا يحبها اللَّه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر کسی آدمی کے پاس سے ہوا جو پیٹ کے بل لیٹا ہو اتھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بیشک یہ وہ لیٹنا ہے جسے اللہ پسند نہیں فرماتے ۔
حدیث نمبر: 28384
٢٨٣٨٤ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا شيبان عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة أن يعيش بن قيس بن (طخفة) (١) حدثه عن أبيه قال: وكان أبي من أصحاب الصفة. قال: بينا أنا نائم على بطني من السحر إذ دفعني رجل برجله فقال: هذه ضجعة يبغضها اللَّه، (قال) (٢): فرفعت رأسي فإذا هو ⦗٥٢٨⦘ رسول اللَّه ﷺ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یعیش بن قیس بن طخفہ فرماتے ہیں کہ میرے والد اصحاب صفہ میں سے تھے وہ فرماتے ہیں کہ اس درمیان کہ میں صبح کے وقت پیٹ کے بل لیٹا ہو اتھا کہ اچانک کسی آدمی نے مجھے اپنی ٹانگ ماری اور فرمایا : یہ وہ لیٹنا جسے اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتے ۔ آپ فرماتے ہیں کہ میں نے سر اٹھا کر دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔