کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو آدھے دن کے وقت قیلولہ کرنے کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 28379
٢٨٣٧٩ - حدثنا أبو أسامة عن زائدة عن منصور عن مجاهد قال: بلغ عمر أن عاملًا له لم يقل، فكتب إليه عمر: قل، فإني حدثت أن الشيطان لا يقيل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو خبر ملی کہ ان کا مقرر کردہ گورنر قیلولہ نہیں کرتا۔ حضرت عمر نے اس کو خط لکھا : قیلولہ کیا کرو، اس لیے کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ بیشک شیطان قیلولہ نہیں کرتا۔ حضرت مجاہد نے فرمایا : بیشک شیاطین قیلولہ نہیں کرتے۔
حدیث نمبر: 28380
٢٨٣٨٠ - قال مجاهد: إن الشياطين لا يقيلون.
حدیث نمبر: 28381
٢٨٣٨١ - حدثنا محمد بن بشر ووكيع قال: حدثنا مسعر (قال: حدثني ثابت بن عبيدة عن عبد الرحمن) (١) بن أبي ليلى عن خوات بن جبير وكان بدريًا قال: (٢) نوم ⦗٥٢٧⦘ أول النهار خرق، وأوسطه خلق، وآخره حمق (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت خوات بن جبیر جو بدری صحابی ہیں انہوں نے ارشاد فرمایا : دن کے ابتدائی حصہ میں سونا بےوقوفی ہے اور دن کے درمیان میں سونا فطرت ہے اور دن کے آخری حصہ میں سونا حماقت ہے۔
حدیث نمبر: 28382
٢٨٣٨٢ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الرحمن بن يزيد (بن) (١) جابر عن مكحول: أنه كان يكره النوم بعد العصر، وقال: يخاف على صاحبه منه الوسواس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید بن جابر فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول عصر کے بعد سونے کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے : ایسا کرنے پر وسوسوں میں مبتلا ہوجانے کا اندیشہ ہے۔