کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو ہنسنے اور کثرت سے ہنسنے کے متعلق ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 28376
٢٨٣٧٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن حميد عن الحسن قال: كثرة الضحك (تميت) (١) القلب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کردیتا ہے۔
حدیث نمبر: 28377
٢٨٣٧٧ - حدثنا عفان عن حماد بن سلمة عن ثابت عن الحسن قال: ضحك المؤمن غفلة من قلبه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : مومن کا ہنسنا اس کے دل کے غافل ہونے کی نشانی ہے۔
حدیث نمبر: 28378
٢٨٣٧٨ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عون قال: كان النبي ﷺ لا يضحك إلا تبسمًا ولا يلتفت إلا معًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عون فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنستے نہیں تھے مگر مسکرا کر اور متوجہ نہیں ہوتے تھے مگر مکمل طور پر۔