حدیث نمبر: 28374
٢٨٣٧٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن موسى بن عُلّي عن أبيه أن رجلًا أكتنى بأبي عيسى فقال رسول اللَّه ﷺ: "إن عيسى لا أب له" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن عُلیّ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کسی آدمی نے ابو عیسیٰ کنیت اختیار کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یقینا عیسیٰ کے والد نہیں تھے۔
حدیث نمبر: 28375
٢٨٣٧٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن عبد اللَّه بن عمر بن حفص عن زيد بن أسلم عن أبيه أن عمر ضرب ابنًا له اكتنى بأبي عيسى وقال: إن عيسى ليس له أب] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اپنے ایک بیٹے کو مارا جس نے ابو عیسیٰ کنیت اختیار کی اور فرمایا : یقینا عیسیٰ کے کوئی والد نہیں تھے۔