حدیث نمبر: 28356
٢٨٣٥٦ - حدثنا وكيع عن يونس عن الزهري قال: نهى النبي ﷺ عن قتل النمل والنحل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چیونٹی اور شہد کی مکھی کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 28357
٢٨٣٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن حماد عن إبراهيم قال: إذا آذاك النمل فاقتله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب چیونٹی تمہیں تکلیف پہنچائے تو تم اسے مار دو ۔
حدیث نمبر: 28358
٢٨٣٥٨ - [حدثنا وكيع عن خالد بن دينار قال: رأيت أبا العالية رأى نملًا على بساط فقتلهن] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو العالیہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے بچھونے پر چیونٹیوں کو دیکھا تو انہیں مار دیا۔
حدیث نمبر: 28359
٢٨٣٥٩ - حدثنا وكيع عن إبراهيم بن نافع عن (سليمان) (١) الأحول عن طاوس قال: (إنا) (٢) لنغرق النمل بالماء -يعني إذا آذتنا-.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن احول فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا : ہم چیونٹیوں کو پانی کے ذریعہ منتشر کردیتے ہیں یعنی جب وہ ہمیں تکلیف پہنچاتی ہیں۔