کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو یوں کہنے کو مکروہ سمجھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں
حدیث نمبر: 28354
٢٨٣٥٤ - حدثنا حسين بن محمد قال: حدثنا جرير بن حازم (عن محمد) (١) عن عائشة (قالت) (٢): قولوا: خاتم النبيين، ولا تقولوا: لا نبي بعده (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا : تم یوں کہو کہ خاتم النبیین ہیں۔ یوں مت کہو : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں۔
حدیث نمبر: 28355
٢٨٣٥٥ - حدثنا أبو أسامة عن مجالد قال: أخبرنا عامر قال: قال رجل عند الغيرة بن شعبة: صلى اللَّه على محمد خاتم الأنبياء، لا نبي بعده، قال المغيرة: حسبك إذا قلت: خاتم الأنبياء، فإنا كنا نُحدث أن عيسى خارج، فإن (هو) (١) خرج فقد كان قبله (و) (٢) بعده (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ کسی شخص نے حضرت مغر ہ بن شعبہ کے پاس یوں درود پڑھا۔ اللہ رحمت بھیجے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جو خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں۔ حضرت مغیرہ نے فرمایا : تمہارے لیے اتنا کہنا کافی ہے کہ خاتم الانبیاء ہیں اس لیے کہ ہم گفتگو کرتے تھے کہ عیسیٰ نکلنے والے ہیں۔ پس جب وہ نکل آئیں گے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے بھی تھے اور بعد میں بھی ہوئے۔