کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس شخص کا بیان جس کے چپل کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ اِنا للہ وانا الیہ راجعون پڑھتا ہو
حدیث نمبر: 28351
٢٨٣٥١ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا سفيان (بن) (١) دينار التمار عن عون بن عبد اللَّه قال: كان عبد اللَّه يمشي مع (ناس من) (٢) أصحابه ذات يوم فانقطع شسع نعله فاسترجع، فقال له بعض القوم: يا أبا عبد الرحمن تسترجع على سير؟ قال: ما بي إلا أن تكون السيور (كثيرة) (٣) ولكنها مصيبة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عون بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنے اصحاب میں سے چند لوگوں کے ساتھ چل رہے تھے کہ آپ کی جوتی کا تسمہ ٹوٹ گیا۔ اس پر آپ نے انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا۔ لوگوں میں سے کسی نے آپ سے کہا : اے ابو عبد الرحمن ! آپ ایک تسمہ پر انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : مجھے افسوس نہیں کیونکہ تسمہ تو بہت ہیں لیکن یہ مصیبت ہی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28351
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28351، ترقيم محمد عوامة 27183)
حدیث نمبر: 28352
٢٨٣٥٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن عبد اللَّه بن خليفة عن عمر بن الخطاب أنه انقطع شسعه فاسترجع وقال: كل ما (ساءك) (١) مصيبة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن خلیفہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب کی جوتی کا تسمہ ٹوٹ گاہ تو آپ نے انا اللہ وانا الیہ راجعون پڑھی ۔ اور فرمایا : ہر وہ چیز جو تمہیں بری معلوم ہو وہ مصیبت و تکلیف ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28352
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28352، ترقيم محمد عوامة 27184)
حدیث نمبر: 28353
٢٨٣٥٣ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: أخبرنا شيبان عن منصور عن مجاهد عن سعيد بن المسيب قال: انقطع قبال عمر فقال: إنا للَّه وإنا إليه راجعون، فقالوا: ⦗٥٢١⦘ يا أمير المؤمنين؛ أفي قبال نعلك؟ قال: نعم، كل شيء أصاب المؤمنَ يكرهه فهو مصيبه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا : حضرت عمر کی جوتی کا تسمہ ٹوٹ گیا، اس پر آپ نے انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھی۔ لوگوں نے کہا : اے امیر المؤمنین ! کیا جوتی کا تسمہ ٹوٹنے کی صورت میں بھی ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں۔ ہر وہ چزہ جو مومن کو تکلیف پہنچائے اور وہ اسے برا سمجھے تو یہ مصیبت ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28353
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28353، ترقيم محمد عوامة 27185)