کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص دوسرے آدمی سے بھلائی کرتا ہے، وہ اس سے اس کا نام پوچھ لے
حدیث نمبر: 28343
٢٨٣٤٣ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عمران القصير قال: أخبرني سعيد بن (سلمان) (١) عن يزيد بن نعامة الضبي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا آخى الرجل الرجل فليسأله عن اسمه واسم أبيه وممن هو، فإنه أوصل للمودة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن نعامہ ضبی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب ایک آدمی دوسرے آدمی سے بھلائی کا معاملہ کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اس سے اس کا نام اور اس کے والد کا نام پوچھ لے اور یہ پوچھ لے کہ وہ کس قبیلہ سے ہے ؟ اس لیے کہ یہ بات محبت کو زیادہ کرنے والی ہے۔
حدیث نمبر: 28344
٢٨٣٤٤ - حدثنا ابن علية عن ابن أبي نجيح عن مجاهد أن النبي ﷺ رأى رجلًا فسأل عنه، فقال رجل: أنا أعرف وجهه، فقال النبي ﵇: "ليس (تلك معرفة) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی آدمی کو دیکھا تو اس کے متعلق سوال کیا ؟ تو ایک شخص کہنے لگا : میں اس کا چہرہ پہچانتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : یہ پہچاننا تو نہ ہوا۔