حدیث نمبر: 28338
٢٨٣٣٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد قال: حدثنا أيوب قال: حدثنا سعيد بن جبير ذات يوم حديثًا، فقمت إليه فقلت: أعده، فقال: (إني) (١) (ما) (٢) كل ساعة أخلب فأُشرب.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت سعید بن جبیر نے ہمیں حدیث بیان کی۔ میں نے کھڑے ہو کر آپ سے عرض کیا : آپ اس کو دوبارہ دہرا دیں۔ آپ نے فرمایا : میں ہر وقت دودھ دوھ کر پی نہیں سکتا۔
حدیث نمبر: 28339
٢٨٣٣٩ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبد الجبار قال: سمعت (ابن) (١) شهاب يقول: ترداد الحديث أشد من نقل الحجارة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الجبار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن شھاب کو یوں فرماتے ہوئے سنا : حدیث کو دہرانا پتھروں کے اٹھانے سے زیادہ سخت ہے۔