کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو احسان جتانے والے کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 28289
٢٨٢٨٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يزيد بن أبي زياد عن مجاهد وسالم ابن أبي الجعد عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يدخل الجنة منان" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعیدخدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : احسان جتلانے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 28290
٢٨٢٩٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء قال: سمعت نافع ابن عاصم يحدث عن عبد اللَّه بن عمرو قال: لا يدخل (حظيرة) (١) القدس منان (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع بن عاصم بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : احسان جتلانے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 28291
٢٨٢٩١ - حدثنا غندر عن شعبة عن علي بن مدرك عن أبي زرعة عن خرشة بن الحر عن أبي ذر عن النبي ﷺ[قال: "ثلاثة لا يكلمهم اللَّه يوم القيامة ولا ينظر إليهم ولا يزكيهم ولهم عذاب أليم"، (قال) (١): فقرأها رسول اللَّه ﷺ] (٢) ثلاث مرات، فقال أبو ذر: خابوا وخسروا، من هم يا رسول اللَّه؟ قال: "المسبل والمنان والمنفق سلعته بالحلف الكاذب" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تین شخص ایسے ہیں کہ اللہ رب العزت قیامت کے دن نہ ان سے بات کریں گے ۔ نہ ان کی طرف رحمت کی نظر سے دیکھیں گے ، نہ ان کو پاک صاف کریں گے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا۔ راوی فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ یہ بات دہرائی۔ حضرت ابو ذر نے فرمایا : یہ لوگ نامراد و خسارے میں ہوئے۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! وہ کون لوگ ہیں ؟ ّ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تہبند کو لٹکانے والا ، احسان جتلانے والا، اور اپنے سامان کو جھوٹی قسم کے ذریعہ فروخت کرنے والا۔
حدیث نمبر: 28292
٢٨٢٩٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن (سالم بن أبي الجعد عن) (١) ⦗٥٠٤⦘ نبيط بن (شريط) (٢) عن (جابان) (٣) عن عبد اللَّه بن (عمرو) (٤) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يدخل الجنة منان" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : احسان جتانے والا شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا۔