حدیث نمبر: 28272
٢٨٢٧٢ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن (سعيد) (١) الجريري عن أبي نضرة عن (أُسير) (٢) بن جابر أن أويسًا القرني كان إذا حدث وقع حديثه من قلوبنا موقعًا لا يقعه حديث غيره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسیر بن جابر فرماتے ہیں کہ حضرت اویس قرنی جب بیان فرماتے تو جتنی ان کی بات ہمارے دل میں اثر انداز ہوتی تھی کسی اور کی اتنی اثر انداز نہیں ہوتی۔
حدیث نمبر: 28273
٢٨٢٧٣ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن سيار بن سلامة عن شهر بن حوشب عن ابن عباس أنه قال: إذا حدث الرجل القوم (فإن حديثه) (١) يقع من قلوبهم موقعه من قلبه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شھر بن حوشب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : جب کوئی آدمی لوگوں میں بیان کرتا ہے تو اس کی بات ان لوگوں کے دلوں میں اس کی دلی کیفیت کے مطابق ہی اثر انداز ہوتی ہے۔