حدیث نمبر: 28264
٢٨٢٦٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا سفيان (بن) (١) حسين عن الزهري عن حميد بن عبد الرحمن عن أمه قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "لم يكذب من قال خيرًا أو نمى خيرًا أو أصلح بين اثنين" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام کلثوم بنت عقبہ بن ابی معیط فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جھوٹ نہیں بولا جس نے خیر کی بات کہی یا خیر کو پھیلایا یا دو آدمیوں کے درمیان صلح کروائی۔
حدیث نمبر: 28265
٢٨٢٦٥ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن سفيان عن عبد اللَّه بن عثمان بن خثيم عن شهر عن أسماء بنت يزيد قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يصلح الكذب إلا في ثلاث كذب الرجل امرأته ليرضيها (أو) (١) اصلاح بين الناس، أو كذب في الحرب" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماء بنت یزید فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جھوٹ بولنا درست نہیں ہے مگر تین جگہوں پر ! آدمی کا اپنی بیوی سے جھوٹ بولنا تاکہ وہ اسے خوش کرے یا لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے یا جنگ میں جھوٹ بولنا۔