کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص یوں کہتا ہو: جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے داہنے رخسار کے نیچے رکھو
حدیث نمبر: 28234
٢٨٢٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن (المسيب) (١) عن حفصة قالت: كان رسول اللَّه ﷺ إذا أخذ مضجعه وضع يده اليمنى (تحت) (٢) خده الأيمن (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ام المؤمنین حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے بستر پر لیٹتے تو اپنا داہنا ہاتھ اپنے داہنے رخسار کے نیچے رکھ لیتے۔
حدیث نمبر: 28235
٢٨٢٣٥ - حدثنا عبيد بن سعيد عن شعبة عن أبي (مؤمل) (١) عن الزهري عن عروة عن عائشة أن النبي ﷺ كان إذا صلى ركعتي الفجر اضطجع ووضع يده اليمنى تحت خده الأيمن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب فجر کی دو رکعات پڑھ لیتے تو لیٹ جاتے اور اپنا داہنا ہاتھ اپنے داہنے رخسار کے نیچے رکھ لیتے۔
حدیث نمبر: 28236
٢٨٢٣٦ - حدثنا أبو أسامة عن زكريا عن أبي إسحاق عن البراء قال: كان النبي ﷺ إذا نام توسد يمينه تحت خده ويقول: "قني عذابك يوم تبعث عبادك" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سونے لگتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے رخسار کے نیچے رکھ لیتے اور یہ دعا پڑھتے تھے : اے اللہ ! مجھے اپنے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو دوبارہ اٹھائے گا۔
حدیث نمبر: 28237
٢٨٢٣٧ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) بن موسى قال: أخبرنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة عن أبيه عن النبي ﷺ أنه كان إذا نام قال: "اللهم قني عذابك يوم تجمع عبادك"، وكان يضع يمينه تحت خده (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے تو یہ دعا پڑھتے : اے اللہ ! مجھے اپنے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا دایاں ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھ لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 28238
٢٨٢٣٨ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن نمير قال: حدثنا عبيد اللَّه (٢) عن سعيد بن أبي سعيد المقبري عن أبي هريرة أن النبي ﷺ قال: "إذا أراد أحدكم أن يضطجع على فراشه فليضطجع على شقه الأيمن" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر لیٹنے کا ارادہ کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ داہنے پہلو پر لیٹے۔