کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: آدمی کا اپنے بھائی کو یوں کہنا: جزاک اللہ خیراً (اللہ تمہیں بہترین بدلہ عطا کرے)
حدیث نمبر: 28217
٢٨٢١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن محمد بن ثابت عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا قال (أحدكم) (١) لأخيه: جزاك اللَّه خيرًا فقد أبلغ في الثناء" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں کوئی اپنے بھائی کو یوں کہے : اللہ تمہیں بہترین بدلہ عطا فرمائے تو ا س نے تعریف میں مبالغہ کیا۔
حدیث نمبر: 28218
٢٨٢١٨ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن طلحة بن عبيد اللَّه بن كَريز قال: ⦗٤٧٨⦘ قال عمر: لو يعلم أحدكم ما له في قوله لأخيه: جزاك اللَّه خيرًا، لأكثر منها بعضكم لبعض (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ بن عبید اللہ بن کریز فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : اگر تم میں کوئی جان لیتا کہ اس کے اپنے بھائی کو یہ کلمات … اللہ تمہیں بہترین بدلہ عطا فرمائے… کہنے میں کیا ثواب ہے تو تم ایک دوسرے سے زیادہ اس کلمہ کو کہتے۔