حدیث نمبر: 28178
٢٨١٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عوف عن زياد بن مخراق عن أبي كنانة عن أبي موسى قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ابن أخت القوم [منهم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قوم کا بھانجا انہیں سے ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 28179
٢٨١٧٩ - حدثنا وكيع عن قتادة عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ابن أخت القوم] (١) من أنفسهم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قوم کا بھانجا انہی میں شمار ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 28180
٢٨١٨٠ - حدثنا وكيع عن شعبة (١) قال: قلت لمعاوية بن قرة: سمعت أنس ابن مالك يقول: قال رسول اللَّه ﷺ للنعمان بن مقرن: "ابن أخت القوم من أنفسهم؟ " قال: نعم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت نعمان بن مقرن سے پوچھا : کیا قوم کا بھانجا انہی میں سے شمار ہوتا ہے ؟ انہوں نے عرض کیا : جی ہاں۔
حدیث نمبر: 28181
٢٨١٨١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن (خثيم) (١) عن إسماعيل بن عبيد اللَّه (ابن) (٢) رفاعة عن أبيه عن جده قال: جمع رسول اللَّه ﷺ قريشًا فقال: "هل فيكم من غيركم؟ " قالوا: لا إلا ابن أختنا وحليفنا ومولانا (فقال) (٣): "ابن أختكم منكم وحليفكم منكم ومولاكم منكم" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رفاعہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبیلہ قریش کو جمع کیا اور پوچھا : کیا تم میں کوئی غیر تو موجود نہیں ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا : نہیں ، سوائے ہمارے بھانجوں ، ہمارے حلیفوں اور ہمارے غلاموں کے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تمہارے بھانجے تم ہی میں سے ہیں، تمہارے حلیف تم ہی میں سے ہیں ، اور تمہارے غلام بھی تم ہی میں سے ہیں۔