حدیث نمبر: 28167
٢٨١٦٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن مالك بن الحارث عن عمرو ابن شرحبيل أن عبد اللَّه قال: إن اللَّه يحب أن تقبل رخصه كما يحب أن تؤتى عزائمه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : یقینا اللہ رب العزت رخصتوں کے قبول کیے جانے کو پسند فرماتے ہیں جیسے عزیمتوں پر عمل کرنے کو پسند کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 28168
٢٨١٦٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه قال: إن اللَّه يحب أن تؤتى رخصه كما يحب أن تؤتى عزائمه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : یقینا اللہ رب العزت رخصتوں پر عمل کیے جانے کو محبوب رکھتے ہیں جیسے عزیمتوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں۔
حدیث نمبر: 28169
٢٨١٦٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (أبيه) (١) عن تميم بن سلمة عن ابن عمر ⦗٤٦٤⦘ قال: إن اللَّه يحب أن تؤتى مياسره كما يحب أن تؤتى عزائمه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت تمیم بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : یقینا اللہ رب العزت آسانیوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں جیسے عزیمتوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں۔
حدیث نمبر: 28170
٢٨١٧٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبيه قال: ذكرته لعبد الرحمن (الرحال) (١) قال: قال ابن عباس: إن اللَّه يحب أن تؤتى مياسره كما يحب أن تؤتى عزائمه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان کے والد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن رحال کے سامنے ذکر کیا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : یقینا اللہ رب العزت آسانیوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں جیسے عزیمتوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں۔
حدیث نمبر: 28171
٢٨١٧١ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن محمد بن المنكدر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن اللَّه يحب أن تقبل رخصه كما يحب أن توتى فريضته" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن منکدر فرماتے ہیں ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یقینا اللہ رب العزت رخصتوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں جیسے فرائض کے انجام دینے کو محبوب رکھتے ہیں۔
حدیث نمبر: 28172
٢٨١٧٢ - (حدثنا عبد اللَّه) (١) بن إدريس عن حصين عن الشعبي عن مسروق قال: إن اللَّه يحب أن تؤتى رخصه كما يحب أن تؤتى عزائمه.
مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا : یقینا اللہ رب العزت رخصتوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں جیسے عزیمتوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں۔
حدیث نمبر: 28173
٢٨١٧٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن إبراهيم التيمي قال: إن اللَّه يحب أن تؤتى مياسره كما يحب أن (يطاع في) (١) عزائمه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوام فرماتے ہیں کہ ابراہیم تیمی نے ارشاد فرمایا : یقینا اللہ رب العزت آسانیوں پر عمل کرنے کو ایسے ہی محبوب رکھتے ہیں جیسے عزیمتوں کی پیروی کیے جانے کو محبوب رکھتے ہیں۔
حدیث نمبر: 28174
٢٨١٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (نضر) (١) بن عربي عن عطاء قال: إذا تنازعك أمران فاحمل المسلمين على أيسرهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نضر بن عربی فرماتے ہیں : کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : جب دو معاملے تجھ سے جھگڑا کریں تو ان میں سے آسان کا بار تو مسلمانوں پر ڈال دے۔
حدیث نمبر: 28175
٢٨١٧٥ - حدثنا ابن نمير عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: ما خير رسول اللَّه ﷺ بين أمرين أحدهما أيسر من الآخر إلا (أخذ) (١) الذي هو أيسر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا : جب کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کسی دو کاموں میں اختیار دیا گیا درآنحالیکہ ان میں سے ایک دوسرے سے آسان ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان میں سے آسان کام کا انتخاب فرماتے ۔
حدیث نمبر: 28176
٢٨١٧٦ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "يسروا ولا تعسروا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : آسانی پیدا کرو اور مشکل پیدا مت کرو۔
حدیث نمبر: 28177
٢٨١٧٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن سعيد بن أبي بردة عن أبيه عن جده أن النبي ﷺ لما (بعثه) (١) ومعاذًا إلى اليمن قال: " (يسرا ولا تعسوا) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ کے والد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب انہیں اور حضرت معاذ کو یمن والوں کی طر ف بھیجا تو ارشاد فرمایا : تم دونوں آسانی پیدا کرنا اور مشکل پیدا مت کرنا۔