حدیث نمبر: 28148
٢٨١٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسود بن عامر قال: حدثنا عمارة بن زاذان قال: حدثنا علي بن الحكم عن عطاء بن أبي رباح عن أبي هريرة أن النبي ﷺ قال: "ما من رجل حفظ علمًا فسئل عنه فكتمه إلا (جيء به) (١) يوم القيامة (ملجمًا) (٢) بلجام من نار (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس کسی آدمی نے علم کو محفوظ کیا، پھر اس بارے میں اس سے پوچھا گیا اور اس نے علم کو چھپالیا تو قیامت کے دن اس شخص کو اس حال میں لایا جائے گا کہ اسے آگ کی لگام ڈالی ہوئی ہوگی۔
حدیث نمبر: 28149
٢٨١٤٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء عن أبي هريرة قال: من كتم علمًا عنده ألجمه اللَّه يوم القيامة بلجام من نار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص اپنے علم کو چھپائے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کو آگ کی لگام پہنائیں گے۔