حدیث نمبر: 28078
٢٨٠٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن أبي جعفر قال: لا تبت في بيت وحدك، فإن الشيطان (أشد ما) (١) يكون ولعًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے ارشاد فرمایا : کہ تم گھر میں تنہا رات مت گزارو۔ اس لیے کہ شیطان سب سے زیادہ انسان کو اس وقت اکساتا ہے جب وہ اکیلا رات گزارتا ہے۔
حدیث نمبر: 28079
٢٨٠٧٩ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن (جريج) (١) عن عطاء قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن يسافر الرجل وحده، أو يبيت في بيت وحده (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آدمی کو تنہا سفر کرنے سے یا تنہا رات گزارنے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 28080
٢٨٠٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عاصم (بن محمد عن) (١) أبيه عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لو يعلم أحدكم ما في الوحدة ما سار ⦗٤٤٢⦘ أحد (كم) (٢) بالليل" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر تم میں کوئی جان لیتا جو تنہائی میں نقصان ہے تو تم میں کوئی رات میں سفر نہ کرتا۔