حدیث نمبر: 28059
٢٨٠٥٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عاصم (الأحول) (١) عن عامر عن ابن عمر قال: ما كنت أبالي لو كنت (عاشر) (٢) عشرة على دابة بعد أن تطيقنا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا؛ کہ میں پروا نہیں کرتا کہ میں کسی سواری پر دس کا دسواں ہوں اس بات کے بعد کہ وہ ہمیں اٹھانے کی طاقت رکھتا ہو۔
حدیث نمبر: 28060
٢٨٠٦٠ - حدثنا إسماعيل بن علية عن خالد عن عكرمة أن النبي ﷺ تلقاه غلامان من بني عبد المطلب. فحمل واحدًا بين يديه والآخر خلفه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بنو عبد المطلب کے دو لڑکے ملے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے ایک کو اپنے آگے اور دوسرے کو پیچھے سوار کرلیا۔
حدیث نمبر: 28061
٢٨٠٦١ - حدثنا ابن علية عن حبيب بن الشهيد عن ابن أبي مليكة قال: قال عبد اللَّه بن (جعفر لابن الزبير) (١): أتذكر إذ (تلقينا) (٢) رسول اللَّه ﷺ أنا وأنت وابن عباس؟ قال: نعم فحملنا وتركك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن جعفر نے حضرت ابن زبیر سے فرمایا کہ کیا تمہیں یاد ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے ، تمہیں اور ابن عباس رضی اللہ عنہما کو ملے تھے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم دونوں کو سوار کرلیا تھا اور تمہیں چھوڑ دیا تھا۔
حدیث نمبر: 28062
٢٨٠٦٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عاصم قال: حدثنا مورق العجلي قال: حدثني عبد اللَّه (بن) (١) جعفر قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا قدم من سفر تُلقي بنا ⦗٤٣٨⦘ قال: فتلقى بي و (الحسن) (٢) (أو) (٣) الحسين، قال: فحمل أحدنا بين يديه والآخر خلفه حتى دخلنا المدينة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن جعفر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی سفر سے واپس آتے اور ہم سے ملاقات ہوجاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ سے اور حضرت حسن یا حضرت حسین سے ملتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کو اپنے آگے اور دوسرے کو اپنے پیچھے سوار کرلیتے یہاں تک کہ ہم مدینہ منورہ میں داخل ہوجاتے۔
حدیث نمبر: 28063
٢٨٠٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: (أخبرنا) (١) ابن فضيل عن سفيان العطار قال: رأيت الشعبي مرتدفًا خلف رجل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان بن عطار فرماتے ہیں کہ میں نے امام شعبی کو دیکھا کہ وہ سواری پر کسی آدمی کے پیچھے بیٹھے ہوتے تھے اور فرما رہے تھے کہ سواری کا مالک آگے بیٹھنے کا زیادہ حقدار ہے۔
حدیث نمبر: 28064
٢٨٠٦٤ - قال: وكان يقول: صاحب الدابة أحق بمقدمها.