حدیث نمبر: 28036
٢٨٠٣٦ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا إسماعيل (عن) (٢) قيس قال: سمعت (سعدا) (٣) يقول: اتقوا هذي الملاعن (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ ان ملعون جگہوں سے بچو۔ پھر حضرت اسماعیل نے فرمایا یعنی راستہ کے درمیان قضائے حاجت کرنے سے۔
حدیث نمبر: 28037
٢٨٠٣٧ - ثم قال إسماعيل: يعني (التحشيش) (١) على ظهر الطريق.
حدیث نمبر: 28038
٢٨٠٣٨ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن عون بن عبد اللَّه عن أبي هريرة قال: إياكم والملاعن، قالوا: وما الملاعن؛ قال: (الجلوس على قارعة) (١) الطريق وتحت (الشجرة) (٢) يستظل تحتها الراكب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عون بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا کہ تم ان ملعون جگہوں سے بچو۔ تو لوگوں نے پوچھا : ملعون جگہیں کیا ہیں ؟ آپ نے فرمایا کہ راستہ کے درمیان بیٹھنے اور اس درخت کے نیچے بیٹھنے سے جن کے نیچے سوار سایہ حاصل کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 28039
٢٨٠٣٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا هشام عن الحسن عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تنزلوا على جواد الطريق ولا تقضوا عليها الحاجات" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم راستے کے درمیان میں قیام کرنے سے بچو اور نہ ہی ان جگہوں پر قضائے حاجت کرو۔