حدیث نمبر: 28014
٢٨٠١٤ - حدثنا زياد بن الربيع عن يونس بن عبيد عن أبي قلابة أن ابن عباس كان إذا خرج من بيته إلى المسجد عرف جيران (الطريق أنه) (١) قد مر -من طيب ريحه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتے تو راستہ کے پڑوسی آپ کی مہکتی خوشبو سے پہچان لیتے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما گزرے ہیں۔
حدیث نمبر: 28015
٢٨٠١٥ - حدثنا أبواسامة عن أبي العميس عن القاسم بن عبد الرحمن قال: كان عبد اللَّه يتطيب بطيب فيه مسك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایسی خوشبو لگاتے تھے جس میں مشک کی آمیزش ہوتی تھی۔
حدیث نمبر: 28016
٢٨٠١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن حفص قال: أخبرنا ابن أبي ذئب [عن عثمان بن (عبيد اللَّه) (١) مولى لسعد بن أبي وقاص قال: رأيت ابن عمر] (٢) وأبا هريرة وأبا قتادة وأبا (أسيد) (٣) الساعدي يمرون علينا ونحن في الكتاب، فنجد منهم ريح (العبير) (٤) وهو الخلوق (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن عبیداللہ جو حضرت سعد بن ابی وقاص کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ، حضرت ابوہریرہ ، حضرت ابو قتادہ اور حضرت ابو اسید ساعدی کو دیکھا ، یہ حضرات ہم پر سے گزرتے تھے اس حال میں کہ ہم مکتب میں ہوتے تھے تو ہم ان سے عبیر کی خوشبو سونگھتے تھے جو زعفران ملی خوشبو ہے۔
حدیث نمبر: 28017
٢٨٠١٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن إبراهيم قال: كان (رسول اللَّه ﷺ) (١) يعرف بريح الطيب إذا أقبل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تشریف لاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بہت پاکیزہ خوشبو آتی تھی۔
حدیث نمبر: 28018
٢٨٠١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن محمد بن جحادة عن طلحة بن مصرف قال: كان ابن مسعود يعرف بريح الطيب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ بن مصرف فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بہت پاکیزہ خوشبو آتی تھی۔
حدیث نمبر: 28019
٢٨٠١٩ - حدثنا وكيع عن المسعودي عن (سليمان) (١) بن ميناء عن نفيع ⦗٤٢٦⦘ مولى عبد اللَّه قال: كان عبد اللَّه من أطيب (الناس) (٢) ريحًا، (وأنقاهم) (٣) ثوبًا أبيض (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نفیع جو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ لوگوں میں سب سے پاکیزہ خوشبو والے اور سب سے صاف سفید کپڑوں والے تھے۔
حدیث نمبر: 28020
٢٨٠٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن قيس عن الشعبي قال: كان عبد اللَّه بن جعفر (يسحق) (١) المسك ثم يجعله على يافوخه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن جعفر مشک کو کوٹ کر اس کا سفوف بناتے پھر اس کو اپنے سر کے اوپر کے حصہ میں ڈال لیتے۔