کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: مکروہ ہے آدمی کے لیے کہ اس کے پیچھے چلا جائے یا اس کے پاس جمع ہوا جائے
حدیث نمبر: 27997
٢٧٩٩٧ - حدثنا شبابة قال: حدثنا شعبة عن الهيثم قال: رأى (عاصم) (١) بن ضمرة قومًا يتبعون رجلًا، فقال: إنها فتنة للمتبوع مذلة للتابع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ھیثم فرماتے ہیں کہ حضرت عاصم نے چند لوگوں کو دیکھا جو کسی آدمی کے پیچھے چل رہے تھے ۔ آپ نے فرمایا : بیشک یہ فتنہ ہے اس شخص کے لیے جس کے پیچھے چلا جا رہا ہے اور ذلت ہے پیچھے چلنے والوں کے لیے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27997
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27997، ترقيم محمد عوامة 26838)
حدیث نمبر: 27998
٢٧٩٩٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن حبيب بن أبي ثابت [قال: (تبع) (١)] (٢) ابن مسعود ناس فجعلوا يمشون خلفه فقال: ألكم حاجة؟ قالوا: لا، ⦗٤١٩⦘ قال: ارجعوا فإنها ذلة للتابع فتنة للمتبوع (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ حضرت ابن مسعود کے پیچھے آئے اور آپ کے پیچھے چلنے لگے، آپ نے پوچھا : کیا تم لوگوں کو کوئی کام ہے ؟ انہوں نے عرض کیا : نہیں، آپ نے فرمایا : واپس لوٹ جاؤ ، اس لیے کہ یہ پیچھے آنے والے کے لیے ذلت ہے اور جس کے پیچھے چلا جا رہا ہے اس کے لئے فتنہ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27998
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27998، ترقيم محمد عوامة 26839)
حدیث نمبر: 27999
٢٧٩٩٩ - حدثنا ابن إدريس عن هارون (بن عنترة) (١) عن سليم بن حنظلة قال: أتينا أبي بن كعب لنتحدث (عنده) (٢)، فلما قام (قمنا) (٣) نمشي معه، (فلحقه) (٤) عمر، فرفع عليه (عمر) (٥) الدرة فقال: يا أمير المؤمنين أعلم ما تصنع؟، قال: (إن ما) (٦) ترى فتنة للمتبوع (ذلة) (٧) للتابع (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیم بن حنظلہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابی بن کعب کے پاس آئے تاکہ ہم ان کے پاس گفتگو کریں۔ جب آپ اٹھ گئے تو ہم بھی اٹھ کر ان کے ساتھ چلنے لگے۔ پس حضرت عمر ان سے ملے اور ان پر درّہ اٹھایا۔ آپ نے فرمایا : اے امیر المؤمنین ! جان لیں آپ جو کر رہے ہیں ! انہوں نے فرمایا : بیشک یہ جو تم دیکھ رہے ہو یہ متبوع کے لیے فتنہ ہے اور تابع کے لیے ذلت ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27999
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ سليم بن حنظلة صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27999، ترقيم محمد عوامة 26840)
حدیث نمبر: 28000
٢٨٠٠٠ - [حدثنا سفيان بن عيينة عن عاصم قال: لم يكن ابن سيرين يترك أحدًا يمشي معه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین کسی کو نہیں چھوڑتے تھے کہ وہ ان کے ساتھ چل سکے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28000
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28000، ترقيم محمد عوامة 26841)
حدیث نمبر: 28001
٢٨٠٠١ - حدثنا سفيان بن عيينة عن (١) عاصم قال: كان أبو العالية إذا جلس إليه أكثر من أربعة قام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالہَ کے پاس جب چار سے زیادہ لوگ بیٹھ جاتے تو آپ کھڑے ہوجاتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28001
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28001، ترقيم محمد عوامة 26842)