حدیث نمبر: 27985
٢٧٩٨٥ - حدثنا عبد اللَّه بن مبارك عن معمر عن بن طاوس عن أبيه أنه كان إذا اجتمعت عنده الرسائل أمر بها فأحرقت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس کے پاس جب بہت زیادہ خطوط جمع ہوجاتے تو آپ ان کو جلانے کا حکم دیتے اور ان کو جلا دیا جاتا۔
حدیث نمبر: 27986
٢٧٩٨٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن النعمان بن قيس أن عبيدة أوصى أن تمحى كتبه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدہ نے وصیت فرمائی کی ان کے خطوط کو مٹا دیا جائے۔
حدیث نمبر: 27987
٢٧٩٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن كهمس عن عبد اللَّه بن مسلم بن يسار عن مسلم بن يسار قال: كان إذا (جاءه) (١) الكتاب محا ما كان فيه من ذكر اللَّه ثم ألقاه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسلم بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت مسلم بن یسار کے پاس جب خط آتا تو آپ اللہ کے ذکر کو اس میں سے مٹا دیتے پھر اس کو پھینک دیتے ۔
حدیث نمبر: 27988
٢٧٩٨٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن جامع بن شداد عن الأسود بن هلال قال: أُتي عبد اللَّه بصحيفة فيها حديث، فأتى بماء فمحاها ثم غسلها ثم أمر بها فأحرقت (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود بن ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک صحیفہ لایا گیا جس میں کچھ حدیثیں تھیں۔ آپ نے پانی منگوایا، پہلے اسے مٹایا پھر اسے دھو دیا، پھر آپ نے اسے جلانے کا حکم دیا تو اسے جلا دیا گیا۔