کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: آدمی کے لیے مناسب نہیں ہے کہ وہ یوں دعا کرے
حدیث نمبر: 27984
٢٧٩٨٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عبد الكريم عن مجاهد قال: كان يكره (أن يقول) (١): اللهم لا (تبتلني) (٢) إلا بالتي هي أحسن ويقول: قال اللَّه تعالى: ﴿وَنَبْلُوكُمْ بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً﴾ [الأنبياء: ٣٥].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد یوں دعا کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے، اے اللہ ! تو مجھے آزمائش میں مت ڈال مگر اس چیز کے ساتھ جو بہت بہترین ہو ، اور فرماتے کہ اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ : ترجمہ : اور ہم تمہیں آزمائیں گے شر اور بھلائی کے ساتھ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27984
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27984، ترقيم محمد عوامة 26825)