کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو ضروریات طلب کرنے کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 27960
٢٧٩٦٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الحميد بن جعفر قال: حدثني أبو مصعب الأنصاري أن النبي ﷺ قال: "اطلبوا الحوائج إلى حسان الوجوه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مصعب انصاری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ بہترین لوگوں سے ضروریات کو طلب کرو۔
حدیث نمبر: 27961
٢٧٩٦١ - حدثنا عيسى بن يونس عن طلحة عن عطاء قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ابتغوا الخير عند حسان الوجوه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم بھلائی بہترین لوگوں کے پاس تلاش کرو۔
حدیث نمبر: 27962
٢٧٩٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن بن أبي ذئب عن الزهري قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "التمسوا المعروف عند حسان الوجوه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
امام زہری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم بھلائی بہترین لوگوں کے پاس تلاش کرو۔