حدیث نمبر: 27955
٢٧٩٥٥ - حدثنا (هشيم) (١) عن علي بن زيد عن سعيد بن المسيب قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لن يهلك (امرؤ) (٢) بعد مشورة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : آدمی ہرگز مشورہ کرنے کے بعد ہلاک نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 27956
٢٧٩٥٦ - حدثنا (عيسى بن) (١) يونس عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير قال: قال سليمان بن (داود) (٢) (٣) لابنه: يا بني لا تقطع أمرًا حتى (تؤامر) (٤) مرشدًا، فإنك إذا فعلت (٥) لم تحزن عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن داؤد نے اپنے بیٹے کو فرمایا : اے میرے بیٹے ! کسی معاملہ کو شروع مت کرنا یہاں تک کہ کسی رہنما سے مشورہ کرلینا، جب تم ایسا کرو گے تو کبھی اس معاملہ میں غمگین نہیں ہو گے۔
حدیث نمبر: 27957
٢٧٩٥٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن الضحاك قال: ما أمر (اللَّه) (١) نبيه بالمشاورة إلا لما (يعلم) (٢) فيها من الفضل، ثم (تلا) (٣): ﴿وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ﴾ [آل عمران: ١٥٩].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ اللہ رب العزت نے اپنے نبی کو مشورے کا حکم نہیں دیا مگر اس وجہ سے کہ اللہ اس کی فضیلت کو جانتے تھے۔ پھر آپ نے آیت تلاوت فرمائی ۔ ترجمہ : اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے معاملہ کے بارے میں مشورہ کریں۔
حدیث نمبر: 27958
٢٧٩٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن أشعث عن الشعبي قال: إذا (اختلف الناس) (١) في شيء فانظر كيف صنع فيه عمر، فإنه كان لا يصنع (٢) شيئًا حتى (يسأل) (٣) ويشاور (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا : جب لوگ کسی چیز کے بارے میں اختلاف کریں تو تم دیکھو کہ اس معاملہ میں حضرت عمر نے کیا کیا۔ اس لیے کہ آپ کوئی کام نہیں کرتے تھے یہاں تک کہ اس کے بارے میں پوچھ لیتے اور مشورہ کرلیتے۔
حدیث نمبر: 27959
٢٧٩٥٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن إياس بن دغفل قال: حدثنا الحسن قال: ما (تشاور) (١) قوم إلا هدوا لأرشد أمرهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایاس بن دغفل فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : کہ کسی قوم نے باہم مشورہ نہیں کیا مگر یہ کہ ان کو اس مسئلہ کی بہترین صورت سجھا دی گئی۔