حدیث نمبر: 27943
٢٧٩٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن حبيب بن أبي ثابت عن مجاهد عن أبي معمر عن المقداد بن (الأسود) (١) قال: أمرنا رسول اللَّه ﷺ أن (نحثو) (٢) في وجوه المداحين التراب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مقداد بن اسود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم تعریف کرنے والوں کے چہروں پر مٹی ڈال دیں۔
حدیث نمبر: 27944
٢٧٩٤٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن إبراهيم عن همام بن الحارث أن رجلًا جعل يمدح عثمان، فعمد المقداد فجثا على ركبتيه، قال: وكان رجلًا ضخمًا، قال: فجعل يحثو في وجهه الحصى فقال له عثمان: ما شأنك؟ (قال) (١): قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا رأيتم المداحين فاحثوا في وجوههم التراب" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ھمام بن حارث نے ارشاد فرمایا کہ کوئی شخص حضرت عثمان کی تعریف کر رہا تھا، تو حضرت مقداد سہارا لے کر اپنے گھٹنوں کے بل دو زانوں ہو کر بیٹھے ، وہ ایک فربہ آدمی تھے۔ پس آپ نے تعریف کرنے والے کے منہ کی طرف کنکریاں پھینکنا شروع کردیں۔ اس پر حضرت عثمان نے ان سے پوچھا : آپ کو کیا ہوا ؟ آپ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم تعریف کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے منہ میں مٹی ڈال دو ۔
حدیث نمبر: 27945
٢٧٩٤٥ - [(١) حدثنا غندر عن شعبة عن (سعد بن) (٢) إبراهيم عن (معبد) (٣) ⦗٤٠٤⦘ الجهني عن معاوية قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "إياكم والتمادح فإنه الذبح" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاویہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ تم لوگ ایک دوسرے کی تعریف کرنے سے بچو اس لیے کہ یہ ذبح کرنے کے مترادف ہے۔
حدیث نمبر: 27946
٢٧٩٤٦ - حدثنا أبو الأحوص عن عمران بن مسلم عن إبراهيم التيمي عن أبيه قال: كنا قعودًا عند عمر بن الخطاب، فدخل عليه رجل فسلم عليه، فأثنى عليه رجل من القوم في وجهه، فقال (١) عمر: عقرت الرجل عقرك اللَّه، تثني عليه في وجهه في دينه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی کے والد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت عمر بن خطاب کے پاس بیٹھے تھے کہ آپ کے پاس ایک شخص داخل ہوا ، اس نے آپ کو سلام کہا، پھر لوگوں میں سے ایک آدمی نے اس کے منہ پر اس کی تعریف کی۔ اس پر حضرت عمر نے اس شخص سے کہا : تو نے اس آدمی کو ہلاک کردیا ، اللہ تجھے ہلاک کرے، تو اس کے سامنے اس کے دین کی تعریف کر رہا ہے ؟
حدیث نمبر: 27947
٢٧٩٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن عمر عن زيد بن أسلم عن أبيه أسلم قال: سمعت عمر يقول: (المديح) (١) (الذبح) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ تعریف کرنا ذبح کرنے کے مترادف ہے۔
حدیث نمبر: 27948
٢٧٩٤٨ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص قال: قال عبد اللَّه: إذا طلب أحدكم الحاجة فليطلبها طلبًا يسيرًا، ولا يأتي الرجل فيثني عليه في وجهه، فيقطع ظهره (فلا) (١) يمنعه شيئًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی ضرورت کی درخواست کرنا چاہے تو اس کو چاہیے کہ وہ ہلکی سی درخواست کرے ۔ ایسا نہ کرے کہ وہ ایک آدمی کے پاس آئے اور اس کے چہرے پر تو اس کی تعریف کرے اور اس کی پیٹھ پیچھے اسے نظر انداز کرے، اس لیے کہ وہ آدمی اس سے کوئی چیز بھی نہیں روک سکتا۔
حدیث نمبر: 27949
٢٧٩٤٩ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا شعبة عن خالد الحذاء عن عبد الرحمن بن أبي بكرة عن أبيه قال: مدح رجل (رجلًا) (١) عند رسول اللَّه ﷺ فقال له النبي ﷺ: " (ويحك) (٢) قطعت عنق صاحبك مرارًا"، ثم قال: "إن كان (أحدكم) (٣) مادحًا أخاه لا محالة فليقل (له) (٤): (أحسبه) (٥) ولا أزكي على اللَّه أحدًا" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت ابو بکرہ نے ارشاد فرمایا : کہ کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کسی شخص کی تعریف کی ۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس تعریف کرنے والے کو کئی مرتبہ کہا کہ ہلاکت ہو تو نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر تم میں کوئی اپنے بھائی کی تعریف کرتا ، تو کوئی حرج نہیں اس کو چاہیے کہ وہ یوں کہے : میرا خیال ہے اور میں اللہ کے مقابلہ میں کسی کو پاک و صاف نہیں بتاتا۔
حدیث نمبر: 27950
٢٧٩٥٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن عاصم قال: قلت (لغنيم) (١): أيكره للرجل أن يمدح أخاه وهو شاهد؟ قال: نعم، فقلت: وإن كان غائبًا؟ قال: كان يقال: لا تمدح أخاك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت غنیم سے پوچھا : کیا آدمی کے لیے مکروہ ہے کہ وہ اپنے بھائی کی موجودگی میں اس کی تعریف بیان کرے ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں ! میں نے پوچھا : اگر وہ شخص موجود نہ ہو تو ؟ آپ نے فرمایا کہ یوں کہا جاتا تھا کہ تم اپنے بھائی کی مدح مت کرو۔
حدیث نمبر: 27951
٢٧٩٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود عمر بن سعد عن سفيان عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: لا أزكي (بعد النبي ﷺ) (١) أحدًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی کو پاک و صاف نہیں گردانتا۔
حدیث نمبر: 27952
٢٧٩٥٢ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن الحكم عن عطاء بن أبي رباح أن رجلًا كان يمدح رجلًا عند ابن عمر، فجعل ابن عمر (يحثو) (١) التراب نحو وجهه بأصابعه وقال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا رأيتم ⦗٤٠٦⦘ (المادحين) (٢) فاحثوا في أفواههم التراب" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن ابو رباح فرماتے ہیں کہ کوئی آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس کسی آدمی کی تعریف بیان کر رہا تھا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی انگلیوں کے ذریعہ اس کے چہرے پر مٹی ڈالنا شروع کردی ، اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم تعریف کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے منہ میں مٹی ڈال دو ۔
حدیث نمبر: 27953
٢٧٩٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم عن همام قال] (١): جاء رجل فأثنى على عثمان في وجهه، فأخذ القداد بن الأسود ترابًا فحثاه في وجهه وقال: إن رسول اللَّه ﷺ قال: "إذا (لقيتم) (٢) المداحين فاحثوا في وجوههم التراب" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ھمام فرماتے ہیں کہ ایک آدمی آیا اور اس نے حضرت عثمان کے منہ پر ان کی تعریف کی، اس پر حضرت مقداد بن اسود نے مٹی اٹھائی اور اس کے منہ میں ڈال دی۔ اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ جب تم تعریف کرنے والوں سے ملو تو ان کے چہروں میں مٹی ڈالنا۔
حدیث نمبر: 27954
٢٧٩٥٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمران بن مسلم عن إبراهيم التيمي عن أبيه قال: كنا جلوسًا عند (عمر) (١) فأثنى رجل على رجل في وجهه حين أدبر فقال (له عمر) (٢): عقرت الرجل، عقرك اللَّه (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کے والد حضرت یزید بن شریک فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت عمر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی شخص نے دوسرے شخص کی اس کے منہ پر تعریف کی۔ جب وہ لوٹ گیا، تو حضرت عمر نے فرمایا : تو نے آدمی کو ہلاک کردیا اللہ تجھے بھی ہلاک کرے۔