کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جان بوجھ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طر ف جھوٹی بات منسوب کرنے کا بیان اور اس بارے میں جو روایات ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 27921
٢٧٩٢١ - حدثنا شريك (بن) (١) عبد اللَّه عن سماك عن عبد الرحمن بن عبد اللَّه ⦗٣٩٦⦘ عن (أبيه) (٢) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كذب علي متعمدًا فليتبوأ مقعده من النار" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات کی نسبت کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27922
٢٧٩٢٢ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن (١) أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كذب علي متعمدًا فليتبوأ مقعده من النار" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات کی نسبت کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27923
٢٧٩٢٣ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن الحكم عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن علي مثل حديث ابن فضيل عن الأعمش عن حبيب (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 27924
٢٧٩٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن الأوزاعي عن حسان بن عطية عن أبي كبشة عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كذب علي متعمدًا فليتبوأ مقعده من النار" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کہ جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ کی نسبت کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27925
٢٧٩٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن جامع بن شداد عن عامر بن عبد اللَّه بن الزبير (عن أبيه) (١) قال: قلت للزبير: يا (أبة) (٢)! (مالي) (٣) لا أسمعك تحدث عن رسول اللَّه ﷺ كما أسمع ابن مسعود وفلانا وفلانا؟ فقال: (أما) (٤) إني لم أفارقه منذ أسلمت ولكني سمعت منه كلمة (٥): "من كذب علي (متعمدًا) (٦) فليتبوأ مقعده من النار" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت زبیر سے پوچھا : اے ابا جان ! میں نے کبھی آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا جیسا کہ میں حضرت ابن مسعود اور فلاں، فلاں کو بیان کرتے ہوئے سنتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا : میں جب سے اسلام لایا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جدا نہیں ہوا لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک بات سنی کہ جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ کی نسبت کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27926
٢٧٩٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا زكريا عن خالد ابن (سلمة) (١) عن مسلم مولى خالد بن عرفطة أن (خالد بن) (٢) عرفطة ذكر المختار فقال: كذاب، وسمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من كذب علي متعمدًا فليتبوأ مقعده من [جهنم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم جو حضرت خالد بن عرفطہ کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن عرفطہ نے مختار کا ذکر کیا اور فرمایا کہ وہ تو کذاب (جھوٹا) ہے۔ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27927
٢٧٩٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن يعلى التيمي عن محمد بن إسحاق عن (معبد) (١) بن كعب عن أبي قتادة قال: سمعت النبي ﷺ يقول (على هذا) (٢) المنبر: "إياكم وكثرة الحديث (عني) (٣)، فمن [قال (٤) فليقل حقًا أو صدقًا، ومن (تقول) (٥) علي ما لم أقل فليتبوأ مقعده من] (٦) النار" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قتادہ فرماتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس منبر پر یوں فرماتے ہوئے سنا کہ تم لوگ کثرت سے میری حدیث بیان کرنے سے بچو۔ اور جو بیان کرتا ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ حق یا سچ بیان کرے ، جو شخص میری طرف وہ بات منسوب کرتا ہے جو میں نے نہیں کہی ، تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27928
٢٧٩٢٨ - حدثنا محمد بن بشر وأبو أسامة (قالا) (١): حدثنا (عبيد اللَّه) (٢) بن عمر عن أبي بكر بن سالم عن أبيه عن جده أن النبي ﷺ قال: "إن الذي يكذب علي يُبنى (بيت) (٣) له في النار" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص میری طرف جھوٹ کی نسبت کرتا ہے تو اس کے لیے جہنم میں ایک گھر تعمیر کردیا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 27929
٢٧٩٢٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن ربعي بن (حراش) (١) أنه سمع عليا يخطب يقول قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تكذبوا علي، فإنه من يكذب علي يلج (٢) النار" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربعی بن حراش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ آپ نے خطبہ دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم لوگ میرے خلاف جھوٹ مت گھڑو بیشک جو شخص مجھ پر جھوٹ گھڑے گا وہ جہنم میں داخل ہوگا۔
حدیث نمبر: 27930
٢٧٩٣٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا همام قال: حدثنا زيد بن أسلم عن عطاء بن يسار عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كذب علي -أحسبه قال-: متعمدًا فليتبوأ مقعده من النار" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص میری طرف جھوٹ کی نسبت کرے… راوی کہتے ہیں میرا گمان ہے کہ یوں بھی کہا…جان بوجھ کر تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27931
٢٧٩٣١ - حدثنا (١) أسباط بن محمد عن مطرف عن عطية عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كذب علي متعمدًا فليتبوأ مقعده من النار" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کہ جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ کی منسوب کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27932
٢٧٩٣٢ - حدثنا أبو عبد الرحمن (المقرئ) (١) عن (سعيد) (٢) بن أبي أيوب قال: حدثني (بكر) (٣) بن عمرو عن أبي عثمان مسلم بن يسار عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من (تقول) (٤) علي ما لم أقل فليتبوأ ⦗٤٠٠⦘ مقعده من النار" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص میری طرف وہ بات منسوب کرے جو میں نے نہیں کہی۔ تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27933
٢٧٩٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة (عن مرة) (١) عن رجل من أصحاب النبي ﷺ قال: قام فينا رسول اللَّه ﷺ (قال) (٢): "قد رأيتموني، وسمعتم مني، (وستسألون) (٣) عني، فمن كذب علي فليتبوأ مقعده من النار" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی صحابی نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا : تحقیق تم نے مجھے دیکھا اور میری باتوں کو سنا، عنقریب تم سے میری باتوں کی بابت سوال کیا جائے گا پس جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ کی نسبت کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27934
٢٧٩٣٤ - قال حدثت عن (هشيم) (١) عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كذب علي متعمدًا فليتبوأ مقعده من النار" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ کی نسبت کرے تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27935
٢٧٩٣٥ - حدثنا (١) يزيد قال: (حدثنا) (٢) (سليمان) (٣) التيمي عن أنس قال: ⦗٤٠١⦘ قال رسول اللَّه ﷺ: "من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ کو منسوب کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم کو بنا لے اور کبھی یوں بھی فرمایا : کہ اس کو چاہیے کہ وہ جان بوجھ کر اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27936
٢٧٩٣٦ - حدثنا سويد بن (عمرو) (١) قال: حدثنا أبو عوانة عن عبد الأعلى عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كذب علي متعمدًا فليتبوأ مقعده من النار" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ کو منسوب کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27937
٢٧٩٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا سعيد بن عبيد عن علي بن (ربيعة) (١) عن المغيرة بن شعبه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن كذبًا علي ليس ككذب (على أحد) (٢)، فمن كذب علي (متعمدًا) (٣) فليتبوأ مقعده من النار" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یقینا میرے خلاف جھوٹ گھڑ نا کسی ایک کے خلاف جھوٹ گھڑنے کی طرح نہیں ہے ، پس جس شخص نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولا تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27938
٢٧٩٣٨ - [حدثنا أبو بكر قال: وجدت في كتاب أبي محمد بن أبي شيبة عن عبد الحميد بن جعفر عن أبيه عن محمود بن لبيد عن عثمان بن عفان قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كذب علي متعمدًا فليتبوأ مقعده من النار"] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن عفان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولا تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حدیث نمبر: 27939
٢٧٩٣٩ - حدثنا يعلى بن عبيد عن (أبي) (١) (حيان) (٢) عن يزيد بن (حيان) (٣) عن زيد بن أرقم قال: سمعته يقول: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كذب علي متعمدًا فليتبوأ مقعده من النار" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولا تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔