کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو رات گزارے اس حال میں کہ اس کے ہاتھ میں گوشت کی چکناہٹ لگی ہو
حدیث نمبر: 27899
٢٧٨٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه أن رسول اللَّه ﷺ قال: "من نام وفي يده ريح غمر فأصابه شيء فلا يلومن إلا نفسه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص اس حال میں سوئے کہ اس کے ہاتھ میں گوشت کی چکناہٹ کی بو ہو پھر اسے کوئی تکلیف پہنچ جائے تو وہ ہرگز ملامت نہ کرے مگر اپنے ہی نفس کو۔
حدیث نمبر: 27900
٢٧٩٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن واصل عن إبراهيم قال: إن الشيطان (يحضر) (١) الدسم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت واصل فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : کہ یقینا شیطان چکنائی میں موجود ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 27901
٢٧٩٠١ - (حدثنا) (١) أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا زهير عن سهيل عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من نام وفي يده غمر ⦗٣٨٩⦘ (لم) (٢) يغسله فأصابه شيء فلا يلومن إلا نفسه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اس حال میں سوئے کہ اس کے ہاتھ میں گوشت کی چکناہٹ کی بو ہو اس نے اسے دھویا نہ ہو پھر اسے کوئی تکلیف پہنچ جائے تو وہ ہرگز ملامت نہ کرے مگر اپنے ہی نفس کو۔