حدیث نمبر: 27856
٢٧٨٥٦ - حدثنا وكيع عن أم (غراب) (١) عن بنانة أن عثمان كان يتمطر في أول مطرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بنانہ فرماتی ہیں کہ حضرت عثمان پہلی بارش میں نہاتے تھے۔
حدیث نمبر: 27857
٢٧٨٥٧ - حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن المؤمل عن ابن أبي مليكة أن ابن عباس كان يتمطر، [(يخرج) (١) ثيابه حتى يخرج سرجه في أول مطرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بارش میں نہاتے تھے، اپنے کپڑے نکلواتے، یہاں تک کہ اپنی زین بھی پہلی بارش میں نکلواتے تھے۔
حدیث نمبر: 27858
٢٧٨٥٨ - حدثنا وكيع (عن الربيع) (١) عن يزيد بن أبان عن أنس أن النبي ﷺ كان يتمطر] (٢) في أول (مطرة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلی بارش میں نہایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 27859
٢٧٨٥٩ - حدثنا محمد بن فضيل عن (سعد) (١) بن رزين عمن حدثه عن علي ⦗٣٧٨⦘ أنه كان إذا (رأى) (٢) المطر خلع ثيابه وجلس، ويقول: حديث عهد بالعرش (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن رزین اپنے کسی شیخ سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب بارش دیکھتے تو اپنے کپڑے اتار دیتے اور بیٹھ جاتے اور فرماتے : یہ عرش سے پہلی بات ہے۔
حدیث نمبر: 27860
٢٧٨٦٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن (سليمان) (١) قال: حدثنا ثابت قال: حدثنا أنس قال: أصابنا ونحن مع رسول اللَّه ﷺ مطر، قال: فخرج رسول اللَّه ﷺ فحسر ثوبه عنه حتى أصابه، فقلنا: يا رسول اللَّه لم صنعت هذا؟ قال: " (إنه) (٢) حديث عهد بربه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔ آپ نے اپنے جسم مبارک کو بارش میں بھیگنے دیا اور فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ سے گفتگو ہے۔