حدیث نمبر: 27854
٢٧٨٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن أسلم المنقري قال: كان سعيد بن جبير إذا مر على أصحاب النرد لم يسلم عليهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسلم منقری فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر جب چوسر کھیلنے والوں پر گزرتے تو آپ انہیں سلام نہیں کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 27855
٢٧٨٥٥ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد بن أبي زياد عن زياد بن (حدير) (١) أنه مر على قوم يلعبون بالنرد فسلم وهو لا يعلم، ثم رجع فقال: ردوا علي سلامي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن أبو زیاد فرماتے ہیں کہ حضرت زیاد بن حدیر کا گزر چند لوگوں پر ہوا جو چوسر کھیل رہے تھے آپ نے لاعلمی میں انہیں سلام کردیا۔ پھر آپ دوبارہ واپس آئے اور فرمایا : مجھے میرا سلام واپس لوٹا دو ۔