حدیث نمبر: 27842
٢٧٨٤٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إبراهيم بن إسماعيل بن مجمع عن (١) عبيد مولى سلمة بن الأكوع (عن سلمة بن الأكوع) (٢) أنه كان ينهى بنيه عن اللعب بأربعة عشر أشد النهي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید جو حضرت سلمہ بن اکوع کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت سلمہ بن اکوع نے اپنے بیٹوں کو بہت سختی سے چودہ گوٹ کھیلنے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 27843
٢٧٨٤٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن نافع عن ابن عمر [قال: كان ابن عمر ينهى عن اللعب بالشهاردة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما چودہ گوٹ کھیلنے سے منع فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 27844
٢٧٨٤٤ - حدثنا وكيع عن العمري عن نافع عن ابن عمر] (١) أنه مر على قوم يلعبون بأربعة عشر فكسرها على رأس أحدهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا گزر چند لوگوں پر ہوا جو چودہ گوٹ کھیل رہے تھے ۔ آپ نے اس کو ان میں سے کسی کے سر پر مار کر توڑ دیا۔
حدیث نمبر: 27845
٢٧٨٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) إبراهيم بن إسماعيل ابن مجمع عن عبد الكريم (أبي) (٢) أمية عن أم قثم قالت: دخل علينا علي ونحن نلعب بأربعة عشر فقال: ما هذا؟ فقلنا: نحن صيام نتلهى به، قال: أفلا أشتري لكم بدرهم جوزًا تلهون به وتدعونها، قال: فاشترى لنا بدرهم جوزًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الکریم بن ابی امیہ فرماتے ہیں کہ حضرت اُم قثم نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ہم پر داخل ہوئے اس حال میں کہ ہم چودہ گوٹ کھیل رہے تھے ؟ آپ نے پوچھا : یہ کیا کر رہے ہو ؟ ! ہم نے کہا : کہ ہم روزے سے ہیں تو اس کے ساتھ ہم اپنا دل بہلا رہے ہیں ! آپ نے فرمایا : کیا میں تمہارے لیے ایک درھم کے اخروٹ نہ خرید لوں تم اس کے ساتھ دل بھی بہلانا اور تم اس کی دعوت بھی کرنا ؟ راوی فرماتے ہیں کہ آپ نے پھر ہمارے لیے ایک درہم کے اخروٹ خریدے۔
حدیث نمبر: 27846
٢٧٨٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن بسام عن أبي جعفر قال: (كان) (١) علي بن الحسين يلاعب أهله بالشهاردة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین اپنی گھر والی کے ساتھ چودہ گوٹ کھیلتے تھے۔
حدیث نمبر: 27847
٢٧٨٤٧ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني الضحاك بن عثمان قال: أخبرني نافع أن ابن عمر دخل على جاريتين له (تلعبان) (١) بالشهاردة فضربهما (بها) (٢) حتى تكسرت (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی دو باندیوں پر داخل ہوئے اس حال میں کہ وہ چودہ گوٹ کھیل رہی تھیں۔ آپ نے اسی سے ان دونوں کو مارا یہاں تک کہ وہ ٹوٹ گئی۔
حدیث نمبر: 27848
٢٧٨٤٨ - حدثنا صفوان بن عيسى عن (يزيد) (١) بن أبي عبيد قال: كان سلمة ابن الأكوع ينهى بنيه أن يلعبوا بأربعة عشر، ويقول: إنهم يكذبون فيها ويفجرون (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ابی عبید فرماتے ہیں کہ حضر ت سلمہ بن اکوع اپنے بیٹوں کو چودہ گوٹ کھیلنے سے منع کرتے تھے اور فرماتے کہ یہ لوگ اس میں جھوٹ بولتے ہیں اور جھوٹی قسمیں اٹھاتے ہیں۔
حدیث نمبر: 27849
٢٧٨٤٩ - حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل بن عبد الملك عن (سعيد) (١) بن جبير أنه كره اللعب بالشهاردة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر چودہ گوٹ کھیلنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔