حدیث نمبر: 27809
٢٧٨٠٩ - حدثنا ابن عيينة عن أيوب عن مجالد عن الشعبي قال: ما علمت أحدًا من الناس كان أطلب (للعلم) (١) في أفق من الآفاق (من) (٢) مسروق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجالد فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا : کہ میں لوگوں میں سے کسی کو نہیں جانتا کہ اس نے علم طلب کرنے کے لئے حضرت مسروق سے زیادہ دنیا میں سفر کیا ہو۔
حدیث نمبر: 27810
٢٧٨١٠ - حدثنا وكيع عن (١) سفيان عن رجل لم يسمه: أن مسروقًا رحل في حرف، وأن أبا (سعيد) (٢) رحل في حرف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان کسی شخص سے جس کا انہوں نے نام بیان نہیں کیا، نقل کرتے ہیں کہ طلب علم کے لئے حضرت مسروق ایک کنارے میں روانہ ہوئے اور حضرت ابو سعید دوسرے کنارے میں روانہ ہوئے۔
حدیث نمبر: 27811
٢٧٨١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن صالح عن أبيه قال: حدثنا الشعبي بحديث ثم قال: لي أعطيتكه بغير شيء وإن كان الراكب (ليركب) (١) إلى المدينة فيما دونه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ہمیں ایک حدیث بیان کی پھر ارشاد فرمایا : میں نے تمہیں یہ حدیث بغیر کسی چیز کے عطا کردی ، وگرنہ ایک سوار اس سے بھی کم کے لیے مدینہ تک کا سفر کرتا تھا۔
حدیث نمبر: 27812
٢٧٨١٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن رجل قال: (قال) (١) لي الشعبي: (أحاديث) (٢) أعطيناكها بغير شيء، وإن كان الراكب ليركب (فيما دونها إلى المدينة) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدہ بن سلیمان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے بیان کیا کہ اما م شعبی نے مجھ سے فرمایا : کہ بہت سی احادیث ہم نے تمہیں بغیر کسی چیز کے عطا کردی ہیں وگرنہ ایک سوار مدینہ تک اس سے بھی کم کے لیے سفر کرتا تھا۔
حدیث نمبر: 27813
٢٧٨١٣ - حدثنا زيد بن الحباب عن شعبة عن عمارة عن أبي مجلز عن قيس بن عباد قال: خرجت إلى المدينة أطلب العلم والشرف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن عباد نے ارشاد فرمایا : کہ میں مدینہ کی طرف نکلا تاکہ میں علم اور اعزاز طلب کروں۔