کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو علم سیکھتا ہے ، لوگوں کو دکھلانے اور بیان کرنے کے لیے
حدیث نمبر: 27806
٢٧٨٠٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا (التيمي) (١) عن سيار عن (عائذ) (٢) اللَّه قال: (الذي) (٣) (يتتبع) (٤) الأحاديث ليحدث بها لا يجد ريح الجنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سیار فرماتے ہیں کہ حضرت عائذ اللہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص احادیث اس لیے تلاش کرتا ہے تاکہ وہ لوگوں کو بیان کرے تو وہ شخص جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا۔
حدیث نمبر: 27807
٢٧٨٠٧ - حدثنا عن سفيان عن برد عن مكحول قال: من طلب الحديث (ليجاري) (١) به السفهاء أو (ليماري) (٢) به العلماء أو ليصرف به وجوه الناس إليه فهو في النار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضر ت مکحول نے ارشاد فرمایا : کہ جو شخص علم حدیث حاصل کرتا ہے اس نیت سے کہ وہ اس کے ذریعہ بیوقوفوں سے جھگڑا کرے یا اس کے ذریعہ علماء پر فخر کرے یا اس کے ذریعہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے تو وہ شخص جہنم میں ہوگا۔
حدیث نمبر: 27808
٢٧٨٠٨ - حدثنا (سريج) (١) بن النعمان قال: حدثنا فليح عن أبي طوالة عبد اللَّه ابن عبد الرحمن بن معمر عن سعيد بن يسار عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من تعلم علمًا مما يبتغى به وجه اللَّه لا يتعلمه إلا ليصيب به عرضًا من الدنيا لم يجد عرف الجنة يوم القيامة"، -يعني ريحها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے اس علم کو جس سے اللہ تعالیٰ کی رضا طلب کی جاتی ہے ، اس غرض سے سیکھا کہ وہ اس کے ذریعہ دنیا کی متاع حاصل کرے تو قیامت کے دن اسے جنت کی خوشبو بھی میسر نہیں ہوگی۔