کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو علم سیکھنے اور سکھانے کے بارے میںآتی ہیں
حدیث نمبر: 27793
٢٧٧٩٣ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عاصم عن (زر) (١) قال: أتيت صفوان بن عسال المرادي فقال لي: ما جاء بك؟ فقلت: ابتغاء العلم، قال: فإن الملائكة تضع ⦗٣٦٢⦘ أجنحتها لطالب العلم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت زر نے ارشاد فرمایا : کہ میں نے حضرت صفوان بن عسال مرادی کی خدمت میں حاضر ہوا ، آپ نے مجھ سے پوچھا : کس لیے آئے ہو ؟ میں نے عرض کیا علم حاصل کرنے کے لیے۔ آپ نے فرمایا : بلاشبہ ملائکہ اپنے پروں کو طالب علم کے لیے بچھاتے ہیں۔
حدیث نمبر: 27794
٢٧٧٩٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن شمر (عن) (١) سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: معلم الخير يستغفر له كل شيء حتى الحوت في البحر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : خیر کی بات سکھلانے والے کے لیے ہر چیز دعائے مغفرت کرتی ہے حتی کہ سمندر میں مچھلیاں بھی۔
حدیث نمبر: 27795
٢٧٧٩٥ - حدثنا أبو الأحوص عن هارون بن (عنترة) (١) عن أبيه عن (ابن) (٢) عباس قال: ما (سلك) (٣) رجل طريقًا يلتمس فيها العلم إلا سهل اللَّه له طريقًا إلى الجنة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عنترہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : کہ کوئی آدمی کسی راستہ پر نہیں چلتا کہ اس میں علم تلاش کرے مگر یہ کہ اللہ رب العزت اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرما دیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 27796
٢٧٧٩٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عمرو بن قيس الملائي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "فضل العلم خير من فضل العبادة وملاك دينكم الورع" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن قیس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ کہ علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بہتر ہے۔ اور تمہارے دین کی بنیاد تقویٰ ہے۔
حدیث نمبر: 27797
٢٧٧٩٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن عون عن ابن سيرين عن الأحنف قال: (قال) (١) عمر: تفقهوا قبل أن تسودوا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت احنف فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : علم حاصل کرو قبل ازیں کہ تمہیں سردار بنایا جائے۔
حدیث نمبر: 27798
٢٧٧٩٨ - حدثنا أبو معاوية عن (الأعمش) (١) عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال: رسول اللَّه ﷺ (من سلك طريقًا [يلتمس فيه علمًا سهل اللَّه (له) (٢) طريقًا إلى الجنة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص کسی راستہ پر چلے تاکہ علم حاصل کرے، اللہ رب العزت اس کے لیے جنت کے راستہ کو آسان فرما دیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 27799
٢٧٧٩٩ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن طاوس] (١) عن ابن عباس قال: منهومان لا يشبعان: طالب علم وطالب دنيا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : کہ دو حریص ایسے ہیں جو کبھی سیر نہیں ہوتے : علم کا خواہش مند اور دنیا کا خواہش مند۔
حدیث نمبر: 27800
٢٧٨٠٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (شقيق) (١) عن عبد اللَّه قال: ⦗٣٦٤⦘ تعلموا فإن أحدكم لا يدري متى (يختل) (٢) إليه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : علم حاصل کرو اس لیے کہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کب اس کا محتاج ہوجائے !
حدیث نمبر: 27801
٢٧٨٠١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن تميم بن سلمة عن أبي عبيدة قال: قال عبد اللَّه: اغد عالمًا أو متعلمًا، ولا تغد بين ذلك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : تو صبح کر عالم بن کر یا سیکھنے والا بن کر، اس کے علاوہ توتیسرابن کر صبح مت کر۔
حدیث نمبر: 27802
٢٧٨٠٢ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عمرو بن مرة عن سالم بن أبي الجعد قال: قال أبو الدرداء: تعلموا قبل أن يرفع العلم، فإن (العالم) (١) والمتعلم في الأجر سواء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن ابو الجعد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے ارشاد فرمایا : علم سیکھو قبل ازیں کہ علم اٹھا لیا جائے۔ بیشک جاننے والا اور سیکھنے والا دونوں اجر میں برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 27803
٢٧٨٠٣ - [حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن سالم قال: قال أبو الدرداء: معلم (العلم) (١) متعلمه في الأجر سواء] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے ارشاد فرمایا : علم کا سکھلانے والا اور سیکھنے والا دونوں اجر میں برابر ہیں۔
حدیث نمبر: 27804
٢٧٨٠٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الزعراء عن أبي الأحوص قال: قال عبد اللَّه: إن الرجل لا يولد عالمًا، وإنما العلم بالتعلم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کہ بیشک کوئی بھی آدمی عالم بن کر پیدا نہیں ہوتا بیشک علم تو سیکھنے سے حاصل ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 27805
٢٧٨٠٥ - حدثنا (أبو) (١) داود عن سفيان عن علي بن الأقمر عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه مثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔